ترکی میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریبِ پرچم کشائی

ترکی میں مقیم پاکستانیوں نے یوم آزادی کو پورے ملّی جوش و جذبے سے منایا

91298
ترکی میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریبِ پرچم کشائی

آج پاکستان کے 68 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ترکی میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور اس کے ترجمے سے ہوا۔ اس کے بعد پاکستان کے سفیر جناب محمد ہارون شوکت نے پرچم کشائی کی اور پاکستان کے صدر جناب ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔
ملّی جوش اور جذبے سے لبریز بچوں نے قومی ترانے پڑھے اور بعد میں سفیر صاحب نے بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو مشروبات اور کیک پیش کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں