ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 07

انطاقیہ کنافہ

2102341
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 07

ترکیہ کے بحیرہ روم کے ساحلی شہروں میں سے ایک  حاتائے  کا قصبہ انطاقیہ ، ایک بہت ہی خاص میٹھے کے لیے جانا جاتا ہے جسے اس کا نام دیا گیا ہے۔ انطاقیہ کنافہ جسے 2006 میں انطاقیہ ایوان صنعت و تجارت کی درخواست کے ساتھ ترکیہ کی جغرافیائی طور پر  مسجل  مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا، ترکیہ میں  تیار ہونے والی محدود تعداد میں پنیر پر مشتمل ڈیسرٹ میں سے ایک ہے۔ گندم کے آٹے سے پتلی سویاں، تازہ کنافہ  پنیر، مکھن اور  شیرا اس کی  تیاری  میں استعمال ہوتے ہیں۔ میٹھے کو ایک بڑی اور گول ٹرے میں  سویوں کی دو تاروں کے درمیان کنافہ  پنیر پکا کر اور مطلوبہ شیرا ڈال کر حاصل کیا جاتا ہے۔

 پرات کا سائز استعمال کیے جانے والے حصوں کی تعداد کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ انطاقیہ کنافہ   تقریباً 1-2 سینٹی میٹر موٹا ہوتا ہے۔ گرم میٹھے کے استعمال کے دوران، پنیر کے اندر ریشے دار کھینچنے کی توقع کی جاتی ہے۔ چونکہ بغیر نمکین پنیر کا استعمال کیا جاتا ہے اس کی مدت استعمال  2-3 دن ہوتی ہے، اس لیے اسے  تیاری  کے دوران تازہ ہونا چاہیے۔

انطاقیہ کنافہ  شکل، رنگ، ساخت، تیاری اور استعمال کے طریقہ کار کے لحاظ سے ترکیہ میں تیار کی جانے والی پنیر پر مشتمل دیگر میٹھوں سے مختلف ہے۔ پنیر کے دیگر  میٹھوں کے برعکس، انطاقیہ کنافہ کی اوپری اور نچلی سطحوں کو الگ الگ پکایا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے لیے خاص مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ میٹھا کرنے کا عمل کنافہ کے پکانے کے بعد  شیرا  ڈال کر کیا جاتا ہے۔ میٹھیےکو عام طور پر   بالائی یا آئس کریم کے ساتھ پیش کیا جاتا ہےاور پستہ  بھی  چھڑکایا جاتا ہے۔

 


ٹیگز: #کنافہ

متعللقہ خبریں