ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات28

کوئنس ڈیلائٹ

1956232
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات28

عثمانیلی کوئنس ڈیلائٹ، جس کا نام ترکیہ کے مارمار علاقے کے بلیجیک شہر کے قصبے عثمان ایلی کے نام پر رکھا گیا ہے، کو بلیجک ایوان صنعت و تجارت کی درخواست پر 2021 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر  مسجل  مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا۔

ترکیہ کی لذت کی پیداوار کے لیے، ہر سال نومبر اور دسمبر میں اس خطے کے درختوں سے کاٹے جانے والے  بہی کے پھلوں کو  قیمے والی مشین میں  کاٹ کر 75 ڈگری سینٹی گریڈ پر 7 منٹ کے لیے ابالا جاتا ہے۔

اس دوران، نشاستہ، پھر چینی، پینے کا پانی، اور سیٹرک  ایسڈ کو ایک الگ برتن میں ڈالا جاتا ہے، اور اس  آمیزے کو مسلسل ہلاتے ہوئے 2 گھنٹے تک ابالا جاتا ہےبہی کےپھل کا گودہ، جو پہلے تیار کیا گیا تھا کو  آمیزے میں شامل کیا جاتا ہے اور ابالنے کا عمل تقریباً 2 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ کھانا پکانے کا عمل مکمل ہونے اور  لیس دار آمیزے کو پرات میں ڈالنے کے بعد اسے کمرے کے درجہ حرارت پر 8 گھنٹے تک ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ٹھنڈے ہوئے اس لذت بھرے آمیزے کو سنگ مرمر کی سل  پر لیا جاتا ہے اور اس کی سطحوں کو ناریل سے ڈھانپ کر کاٹنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

 ترکیہ کی لذتوں کو خصوصی قینچی  کے ساتھ  چوکور شکل میں کاٹا جاتا ہے اور دوبارہ ناریل سے ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ عثمانی کوئنس ڈیلائٹ 15-16 ڈگری سینٹی گریڈ اور نمی سے پاک ماحول میں 6 ماہ تک اپنی تازگی کو محفوظ رکھتا ہے۔

 جب عثمانی کوئنس ڈیلائٹ کو منہ میں لیا جاتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس  میں پھلوں کے ٹکڑے  شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں