پاکستان ڈائری - بریل کا دن

بریل کیا ہے بریل وہ رسم الخط ہے جو نابینا افراد کے لئے بنایا گیا ہے اسکی مدد سے وہ لوگ بھی پڑھ سکتے ہیں جو دیکھ نہیں سکتے۔ تعلیم ایک ایسی  نعمت جس پر سب کا حق ہے

1928427
پاکستان ڈائری - بریل کا دن

پاکستان ڈائری- 01/2023

 4 جنوری کو دنیا بھر میں بریل کا دن منایا جاتا ہے۔ بریل کیا ہے بریل وہ رسم الخط ہے جو نابینا افراد کے لئے بنایا گیا ہے اسکی مدد سے وہ لوگ بھی پڑھ سکتے ہیں جو دیکھ نہیں سکتے۔ تعلیم ایک ایسی  نعمت جس پر سب کا حق ہے۔ اس رسم الخط کی وجہ سے وہ لوگ بھی تعلیمی مراحل عبور کرسکتے ہیں جو عام زریعہ تعلیم سے پڑھ لکھ نہیں پاتے۔ میں نے پہلی بار بریل کے رسم الخط پر مبنی کتابیں دستاویزات صائمہ عمار مرحومہ اور عمارہ کے پاس دیکھے ۔مرحومہ صائمہ نے اس ضمن بہت کام کیا انہوں نے نا صرف بریل میں بہت کام کیا بلکہ آڈیو لرننگ سے بھی بینائی سے مرحوم لوگوں کو تعلیم دی۔ وہ خود بھی دیکھنے سے قاصر تھیں اور اعلی تعلیم یافتہ تھیں۔ انکی وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ آج تک پورا نہیں ہوسکا۔ نوجوان عمارہ پاکستان کا قابل فخر چہرہ ہیں انہوں نے ساری زندگی تعلیم بریل میں حاصل کی ان کا پیپر ان کے لئے معاون حل کرتا تھا انہوں نے تعلیم عام اداروں میں حاصل کی۔ انہوں نے بہت ہمت سے یہ مراحل طے کئے اور ہر مشکل کا مقابلہ کیا۔ میں نے انکے ساتھ خود بہت سے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ وہ اب بھی کامیابی کے مراحل طے کررہی ہیں اور کام میں مصروف عمل ہیں۔

 پاکستان میں خصوصی افراد کے لئے تعلیمی اداروں کی بہت کمی ہے۔ بہت سے لوگ معذوری کے باعث تعلیم سے رہ جاتے ہیں۔ اس لئے پاکستان میں ان طریقہ کار کو عام کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے خصوصی افراد بھی تعلیم  حاصل کرسکیں۔ اس رسم خط کو جتنا عام کیا جائے گا اتنا ہی لوگ تعلیم یافتہ ہوتے جائیں گے۔ اس کے عمارتوں کو بھی اس طرح سے تعمیر کیا جائے کہ معذور افراد بھی اس میں آسانی سے داخل ہوسکیں۔

بریل کے بانی  لوئی بریل تھے وہ خود بھی دیکھ نہیں سکتے تھے انہوں نے اس رسم الخط کو ایجاد کیا۔ لوئی بریل کا تعلق فرانس سے تھا انہوں نے ایک حادثے میں اپنی بینائی کھو دی اس کے بعد سے وہ اس جہدوجہد میں لگ گئے کہ ایسے افراد کے لئے کچھ کرنا ہے جو دیکھ نہیں سکتے لیکن تعلیم کے خواہاں ہیں۔ لوئی بریل نے صرف ۸ برس میں چھ نقطوں پر مبنی رسم خط بنالیا۔ وہ ۴۳ سال کی عمر میں انتقال کرگئے انکی وفات کے بعد یہ رسم الخط بہت مشہور ہوا۔ ۴ جنوری کو دنیا بھر میں بریل کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس رسم الخط میں چھو کر محسوس کرکے نقوش کو پڑھا جاتا ہے۔ انگلیوں کی مدد سے پڑھا جاتا ہے۔ پاکستان کی حکومت کو چاہیے جو بھی کتاب شایع ہو اسکو بریل بھی شائع کیا جائے خاص طور پر اردو اور انگریزی ادب کو اس رسم الخط میں تبدیل کیا جائے۔ اس طرح خصوصی افراد بھی اس ادب سے لطف اندوزہوسکیں گے۔ حکومت کو خصوصی افراد کے لئے مزید ادارے کھولنے چاہیں۔ جہاں تک ہوسکے ان افراد کی معاونت کی جائے۔

 



متعللقہ خبریں