کیا آپ جانتے ہیں۔ 15

کیا آپ جانتے ہیں۔ 15

1746560
کیا آپ جانتے ہیں۔ 15

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع کھارس کے گاوں بوعا تیپے میں ایک پنیر  عجائب گھر پایا  جاتا ہے؟

بوعا تیپے گاوں کھارس ضلعی مرکز سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے اور پنیر کی پیداوار کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ سوٹزرلینڈ  کے باشندے اس گاوں کو جنوبی وسطی یورپ کے اہم سلسلہ کوہ الپس سے مشابہہ قرار دیتے ہیں۔ یہ گاوں پنیر کی پیداوار کے حوالے سے ہی نہیں ترکی کے پہلے پنیر عجائب گھر کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔

بوعا تیپے گاوں میں 1880 میں تعمیر کئے گئے لیکن خالی پڑے ڈیری فارم کو، شہریوں نے بوعا تیپے ماحول اور طرزِ حیات سوسائٹی کی زیرِ قیادت  اور اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر و مرمت کے بعد، عجائب گھر میں تبدیل کر دیا ہے۔ 2010 میں اس  گاسٹرونومی  عجائب گھر کا افتتاح ہوا۔ اسے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پرواگرام UNDP کا تعاون  بھی حاصل ہے۔

تین حصوں پر مشتمل اس عجائب گھر میں بوعاتیپے میں پیدا کی جانے والی مشہور  کھارس گرویر پنیر کے ساتھ ساتھ پنیر کی تاریخ  کے بارے میں تصاویر اور تحریروں کی نمائش کی گئی ہے۔ پنیر بنانے کے روایتی  طریقے،  تیاری کے مراحل، پنیر کے سانچے اور خمیر سے متعلق سامان کو بھی عجائب گھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں عجائب گھر  میں علاقے میں پیدا ہونے والی  تقریباً 100 قدرتی جڑی بوٹیوں  کے تعارفی بورڈوں کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ یہ تعارفی بورڈ مختلف بیماریوں کے  قدرتی علاج میں استعمال کی جانے والی ان جڑی بوٹیوں کے ناموں،  خصائص اور طریقہ استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں