کیا آپ جانتے ہیں۔ 64

کیا آپ جانے ہیں۔ 64

1601378
کیا آپ جانتے ہیں۔ 64

کیا آپ کو معلوم ہے کہ 2021 کو یونیسکو نے " یونس ایمرے سال" اعلان کیا ہے؟

 

یونیسکو اپنے سالانہ یاد پروگرام کے دائرہ کار میں اور معاشروں کے درمیان امن اور اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لئے ، اپنے رکن ممالک کی  عالمگیر حیثیت کی حامل  شخصیات یا واقعات کی یاد مناتا ہے۔سال 2021 کے سالانہ یاد گاری پروگرام میں ترکی کے صوفی شاعر یونس ایمرے کی 700 ویں برسی کو بھی شامل کیا گیا  اور اس سال کو پوری دنیا کے لئے یونس ایمرے سال اعلان کیا گیا ہے۔ یونس ایمرے کو ان کے 750 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر سال 1991 میں یونیسکو کے یادگاری سال پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔

 

یونس ایمرے نے اپنی شاعری میں انسان اور فطرت سے محبت، اخوت، بھائی چارے، تحمل اور امن جیسے عالمگیر حیثیت کے حامل جذبات کو نہایت سادہ اور منّزہ ترکی زبان میں  پیش کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی شاعری میں دین، زبان اور رنگ ونسل کا فرق کئے بغیر پوری انسانیت کو مخاطب کیا ہے۔یونس ایمرے نےاپنے فلسفے کی بنیاد 72 ملّتوں  کو مساوی نگاہ سےدیکھنے کے اصول اور عالمگیر انسانی اقدار پر رکھی ۔ اس فلسفے نے نہ صرف عالمی ہیومن ازم میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انسانوں کو مشترکہ اقدار کے گرد جمع کر کےیونس ایمرے کو  اپنے دور سے بہت آگے تک کا شاعر بنا دیا ہے۔

 

ان کی متعدد نظموں پر دھنیں بنائی گئیں ۔ ان کی شاعری صرف ترکوں ہی کی نہیں غیر ملکی فنکاروں کی بھی توجہ کا مرکز بنتی رہی ہے۔یونس ایمرے کی نظم " اللہ کی طرف سے آنے والا شربت" پر سال 2013 میں گرامی ایوارڈ یافتہ موسیقار کرسٹوفر ٹِن نے دھن بنائی اور  اس نظم کو صدارتی سنفونی آرکسٹرا  اور امریکن جوناتھن گرِفتھ بینڈ  نے ترکی زبان میں پیش کیا۔



متعللقہ خبریں