کیا آپ جانتے ہیں۔50

کیا آپ جانتے ہیں۔50

1540884
کیا آپ جانتے ہیں۔50

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے قدرتی حسن کے حامل سیاحتی شہر کپادوکیہ میں چند ایسے اوپن ائیر عجائب گھر ہیں کہ جن کا دیکھنا ضروری ہے؟

 

وسطی اناطولیہ کے علاقے کپادوکیہ کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک گیورمے ہے۔ یہاں ہزاروں سال تک مذہبی زندگی کی حکمرانی رہی۔ علاقے کے قابل دید مقامات میں سے ایک گیورمے اوپن ائیر عجائب گھر ہے۔ گیورمے کی تاریخ 4 عیسوی یعنی عیسائیت کے ابتدائی ادوار تک جاتی ہے۔قیصری کے بشپ عزیز باسل کی علاقے میں آمد اور طالبعلموں کی تربیت کے آغاز سے علاقے میں مناستر دور کا اغاز ہوا اور 13 ویں صدی تک یہ علاقہ مذہبی تعلیم و تربیت کے مرکز کا کردار ادا کرتا رہا۔ علاقے کو گیورمے کھنڈرات کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

 

گیورمے اوپن ائیر عجائب گھر ایسی جگہ ہے کہ جہاں ہزاروں سال تک انسان اپنے افکار کو چٹانوں کے اوپر کھود کھود کر رقم کرتے رہے۔ عجائب گھر میں بیسیوں مناستراور کلیسے  ہیں۔ تقریباً تقریباً ہر چٹان کو کھود کر عبادت اور رہائش کی جگہ بنایا گیا ہے۔ تقدس اور فن کے امتزاج کی حامل یہ وادی 1985 سے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں