ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 39

روایتی ازدوائے لباس

2191491
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 39

ترکیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع کاستامونو شہر کے ضلع ازدواے کے نام پر "ازداوے لباس" کا نام دیا گیا ہے، یہ ایک ایسا لباس ہے جسے اس علاقے میں رہنے والی خواتین نے بُنا ہے اور روزمرہ کی زندگی میں اور خاص مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔ خطے کے مستند ماضی کی عکاسی کرتے ہوئے، ضلعی  بلدیہ  کی جانب سے دی گئی درخواست پر 2020 میں ترکی کی جغرافیائی طور پر  مسجل  مصنوعات میں "ازدواے لباس" کو شامل کیا گیا تھا۔ Azdavay لباس سر پر پہنی ہوئی ٹوپی اور اس کی رسی جبکہ  شلوار جسے "پاکا" کہا جاتا ہے، ایک بنیان، بیلٹ اور تہبند "دیلمے" پر مشتمل ہوتا ہے۔

ازدواے لباس، جو  کسی عورت کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں اشارہ دیتا ہے، ضلع کے دیہاتوں میں ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے۔ لباس کے ہر ٹکڑے کو الگ الگ تیار کرنے کے بعد اسے ایسے عمل کے ساتھ ملایا جاتا ہے جن میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کہ کپڑے پر ہاتھ کی کڑھائی اور موتیوں کے مختلف نمونے بنائے گئے ہیں، سفید اور سرخ فیتے کی کڑھائی خاص طور پر حیرت انگیز ہے۔

 لباس کا بنیادی رنگ سرخ ہے، لیکن ہڈ، بیلٹ اور تہبند میں سفید اور سیاہ کے ساتھ ساتھ سبز، پیلے اور نیلے رنگ کے مختلف شیڈز سمیت کئی رنگ استعمال کیے گئے ہیں۔ "ازدواے لباس" جو لکڑی کے  کھڈیوں  پر محدود تعداد میں تیار کیا جاتا ہے، اس خطے کی سب سے اہم سیاحتی مصنوعات ہے اور ہر لباس کو بنانے میں تقریباً ایک مہینہ لگتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں