کیا آپ جانتے ہیں۔ 36

کیا آپ جانتے ہیں۔ 36

1476432
کیا آپ جانتے ہیں۔ 36

ضلع برصا  سے 44 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ایسکی کھارا آچ گاوں  کو  بگلوں کی فراوانی اور اچھی میزبانی کی وجہ سے بھی اور زرعی شرائط کی دستیابی کی وجہ سے بھی یورپ کے فطرت دوست ورثہ وقف  کی طرف سے 2011 میں "یورپ کابگلوں کا گاوں"  منتخب کیا گیا۔یہ گاوں یورپ  میں بگلوں والے دیہاتوں کی فہرست کا ترکی میں واحد نمائندہ گاوں ہے۔ہر سال ماہِ جون میں اس گاوں میں بگلوں کی آمد شروع ہو جاتی ہے۔ اسی گاوں میں وہ انڈے دیتے اور ان کو سیتے  ہیں۔ یہ گاوں سال بھر میں 30 سے 40 ہزار بگلوں کی میزبانی کرتا ہے۔ گاوں کا ہدف اُلو آباد جھیل کے اطراف میں کی گئی کاروائیوں کے ساتھ انسانوں کے ہاتھوں بگلوں کی موت کو کم سے کم سطح پر لانا ہے۔

گاوں میں آنے والے تمام بگلوں کے کنبوں کی تعداد کو نگرانی کے مرکز میں تشکیل دئیے گئے سسٹم کے ساتھ ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ  نگرانی کے مراکز میں موجود  کیمرہ سسٹم  کے ذریعے جنگلی حیات اور غیر قانونی شکاریوں پر بھی نگاہ رکھی جاتی  ہے۔ اس نگرانی مرکز میں موجود چھوٹے سے عجائب گھر میں علاقے کے رہائشی پرندوں کی مختلف اقسام  کا جائزہ لینے اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کےامکانات  بھی  موجود ہیں۔ یہ بگلے گاوں میں تقریباً 3 ماہ تک قیام کرتے ہیں اور اس کے بعد اگست کے مہینے میں گرم ممالک کی طرف ہجرت شروع کر دیتے ہیں ۔ یوں گھونسلے ایک ایک کر کے خالی ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

یورپ کے دیگر  بگلوں کے دیہاتوں کی زنجیر  میں ہنگری، سلوواکیہ، مقدونیہ، پولینڈ، بلغاریہ، اسپین، سلووینیا، کروشیا، یونان، جرمنی، سربیا، رومانیہ، آسٹریا اور سوٹزرلینڈ شامل ہیں۔ ترکی کے بگلوں کے گاوں یعنی ایسکی کھارا آچ میں بنائی گئی ایک دیوار پر ان یورپ کے بگلوں والے دیہات  کے بارے میں معلومات درج ہیں۔



متعللقہ خبریں