کیا آپ جانتے ہیں؟ 52

آئیے ترکی کے مایہ موسیقار اور پیانسٹ فاضل سائے سے ملیے

1330818
کیا آپ جانتے ہیں؟ 52

 کیا آپ کو علم ہے کہ  عالمی شہرت یافتہ ترک پیانسٹ فاضل سائے    حالیہ 30 برسوں کے اہم  ترین موسیقاروں میں سے بھی ایک ہیں؟

1970 میں جنم پانے والے اور 4 سال کی عمر سے ہی پیانو   بجانے کا آغاز کرنے والے فاضل سائے  نے   پہلی بار 14 برس کی عمر میں    ہی ایک فن پارے کی موسیقی کی دھنوں کو ترتیب دیا تھا۔  سال 1994 میں  نوجوان کنسرٹ گائیک یورپی مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے سائے نے سن 1995 میں نیو یارک میں منعقدہ بین الابراعظم مقابلہ موسیقی میں بھی اول  درجہ حاصل کرتے  ہوئے کنسرٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے کنسرٹس سمیت مذہبی  اوپیرا، پیانو کانسرتو، مختلف طرز کے آرکسٹرا، چیمپبر میوزک اور پیانو کے  شہہ کاروں ، نغموں اور پیانو کی دھنیں ترتیب دینی شروع کر دیں۔ ان فن پاروں کے درمیان ناظم اور متین آلتے اوک نامی مذہبی اوپیرا ، پیانو کانسرتو، البرٹ آئن شٹائن کی یاد میں تحریر کردہ آرکسٹرا  شہ پارے، وولف گانگ آمادیوس موزارت کی اڑھائی سو ویں سالگرہ کی  مناسبت سے   موسیقی ترتیب کردہ "پاتارا" نامی بالے موسیقی شامل  ہیں۔

سال 2007 میں ترک ساز کے نامور شاعر عاشق ویصل  کے"قارا توپراک" نامی عوامی گیت سے متاثر  ہوتے ہوئے پیانو کی دھنوں پر "بلیک ارتھ " نامی البم   نے متحدہ امریکہ میں بل بورڈ فہرست میں چھٹی پوزیشن تک  مقبولیت حاصل کی۔

2008 میں یورپی یونین کی  جانب سے  فاضل سائے کو "کلچرل اتاشی "  کے فرائض سونپے گئے۔ ان گنت  ایوارڈز یافتہ  ترک فنکار فاضل سائے کو سال 2016 میں دنیا کے  اعلی ترین ساکھ کے حامل میوزیکل ایوارڈ،  انٹرنیشنل بیتھوون حقوقِ انسانی، امن، آزادی، مفلسی کے خلاف جدوجہدایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا۔



متعللقہ خبریں