کیا آپ جانتے ہیں ۔ 50

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 50

1321426
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 50

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کی پہلی میٹرو ٹرین کی تعمیر 1874 میں استنبول میں ہوئی؟

ترکی میں پہلی میٹرو کی تعمیر 1870 میں استنبول میں شروع ہوئی اور 1875 میں مکمل ہونے کے بعد اسے خدمت کے لئے کھول دیا گیا۔ یہ 601 میٹر طویل میٹرو 1867 میں استنبول کی سیر کے لئے آنے والے فرانسیسی انجینئر ہنری گاوانڈ  نے بنائی اور اسے ٹنل کا نام دیا گیا۔ اس دور کے ناموں کے ساتھ گالاٹا اور پیرا اور موجودہ ناموں کے ساتھ کھارا کھوئے اور بے اولو کو مختصر ترین راستے سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے والی یہ ٹنل  کیبل سسٹم سے چلتی ہے۔

اس وقت یہ ٹنل ٹرین یومیہ 181 سفر  کرتی ہے ۔ 350 ہارس پاور  کے الیکٹرک سسٹم کے ساتھ 573 میٹر کی مسافت کو 90 سیکنڈ میں پورا  کرتی ہے۔ 16 میٹر لمبی دو بوگیوں پر مشتمل  یہ ٹرین ایک دفعہ میں 170 افراد  کو سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں