ترکی کا جدید دفاعی نظام - 09

ترکی میں  عسکری تنصیبات  اور ڈاک یارڈ ملک  کے دفاع میں بڑا   اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  تاہم ترکی    کے دفاعی صنعت   کی تنصیبات اور کارخانوں  کی صلاحیتوں کے بارے میں  عام کو زیادہ آگاہی حاصل نہیں ہے

1076416
ترکی کا جدید دفاعی نظام - 09

 پیش خدمت ہے ترک حربی  امور یونین کے ٹریننگ ڈر ایکٹر   طارقان زنگین  کا ترکی کے جدید دفاعی منصوبوں  سے متعلق ایک جائزہ۔

ترکی میں  عسکری تنصیبات  اور ڈاک یارڈ ملک  کے دفاع میں بڑا   اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  تاہم ترکی    کے دفاعی صنعت   کی تنصیبات اور کارخانوں  کی صلاحیتوں کے بارے میں  عام کو زیادہ آگاہی حاصل نہیں ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے ان   تنصیبات  اور کارخانوں میں تیار کردہ  ،مصنوعات   کے ابرے میں خیال کیا جاتا ہے جیسے یہ  مصنوعات  یا سازو سامان   کہیں اور تیار کی گئی ہیں۔ دراصل یہ کارخانے ، تنصیبات اور ڈاک یارڈ اپنی پیدوار  کے لحاظ سےکئی  ایک کارخانوں  اور تنصیبات  سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ترکی میں   پیداوار حاصل کرنے  کے لحاظ سے یہی تنصیبات اور کارخانے   سال کی پیداوار کے اعداد شمار کے مطابق باقی تمام کارخانوں        اور تنصیبات  کو اپنے پیچھے چھوڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ دفاعی صنعت کو فروغ دینےاور اسے   مقامی سطح پر تیار کر نے  میں اس فوجی تنصیبات  اور ان تنصیبات  میں کام کرنے والوں  کا بڑا اہم  رول ہے۔  ترکی کے دہشت گردی کے خلاف جدو جہد  میں اندرون ملک  اور بیرون ملک   کیے جانے والے فوجی آپریشن  کے دوران    استعمال ہونے والے  جنگی سازو سامان   کے  ان  تنصیبات، کارخانوں اورڈاک   یارڈز  میں تیار ہی میں فوجی افسران ،  نان کمیشننڈ  فوجی اور سویلین  بڑا  اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ 

15 جولائی  کی ناکام بغاوت   کے بعد  فوجی نظام میں  کی جانے والی تبدیلیوں  کے دائرہ کار میں   فوجی تنصیبات میں  بھی تبدیلیاں کی گئیں۔  فوجی تنصیبات، وزارتِ قومی دفاع  سے منسلک  فوجی کارخانوں  کے ڈائریکٹریٹ   اور ڈاک یارڈ  ، ڈرایکٹریٹ کے تحت دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ۔ ترکی میں  موجودہ دور میں فوجی کارخانوں  کی  ڈائریکٹریٹ  کے تحت کام کرنے والی کئی ایک  تنصیبات موجود ہیں ۔ آج کے اس پروگرام میں   ایسکی شہر  میں موجود  اور ہوابازی کے شعبے میں  نمایا ں   کردار ادا  کرنے والے  والے ادارے   ائیر کرافٹس  مین ٹیننس  کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

ترکی میں  اسوقت  فوجی فیکٹریوں   کی ڈائریکٹر ٹ جنرل  کے  ما تحت   سر گرم عمل بھاری تعداد میں اہم اور کامیاب   مصنوعات تیار کرنےو الے کارخانے موجود ہیں۔  اس تحریر میں ایسکی شہر میں   ہوا بازی کے شعبے میں اہم  منصوبوں کی بدولت  نمایاں  مقام کی  حامل فرسٹ  ایئر کرافٹ Mantinince  فیکٹری کا ذکر کیا جائے گا۔  جبکہ آئندہ کے  پروگراموں میں دیگر کامیاب  کارخانوں کے بارے میں آگاہی کرائی جائیگی۔

طیاروں کی مرمت  کرنے والے کارخانے سے  فرسٹ ایئر کرافٹ  مین ٹیننس  فیکڑی کا سفر

  طیاروں کی دیکھ بال   کارخانے کا  قیام سن 1926 میں ایسکی شہر میں  عمل میں آیا، اس کارخانے کی عمر اب  92 سال ہے۔  یہاں پر سن 1950 کی دہائی تک ترک فضائیہ کے  پاس موجود  پروپیلر   جنگی طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کا  کام کیا جاتا رہا۔  1950  سے لیکر جنگی جیٹ طیاروں  کی دیکھ بھال کیے  جانے والے 1970 تک کے دورانیہ میں ایف۔84، ایف۔86 اور ایف۔100  قسم کے طیاروں کو اس کارخانے میں خدمات فراہم  کی گئیں۔ فوجی کارخانے نے 1968 میں پہلی بار جیٹ انجن کی مرمت کرتے  ہوئے اپنے فنی امکانات اور صلاحیتوں  میں  اضافہ کیا  ہے۔ سن 1979 میں ایف۔4  طیارے کے ساتھ شروع  ہونے والے پہلے  وسیع پیمانے کے  مرمت اور دیکھ بھال کے کام  کو  اس کارخانے نے  1980 تک دیگر طیاروں کی بھی مرمت کے ساتھ متوازی طور پر جاری رکھا۔  سن 1992 میں پہلے  ایف۔ 110 انجن   کی صلاحیت کو جدت دی گئی۔ 1997 میں ایف۔4 طیاروں کی جدت کے ساتھ شروع کردہ  جیٹ طیاروں کی ماڈرنائزیشن کے منصوبوں کو آئندہ کے دور میں  دیگر لڑاکا طیاروں تک وسعت دی گئی۔ سال 2006 میں شروع کردہ امور کے ذریعے ترکی کے پہلے انجن ٹیسٹ یونٹ آطلم  کو اس کارخانے میں سافٹ اور ہارڈ ویئر  کو مکمل طور پر مقامی امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے  تیار کیا  گیا۔  سن 2016 میں   وزارت دفاع  سے منسلک اس کارخانے کو فوجی فیکڑیوں کی ڈائریکٹریٹ جنرل سے وابستہ کرتے ہوئے  فرسٹ ایئر کرافٹ  مین ٹیننس  فیکٹری ڈائریکٹریٹ کا نام دیا گیا۔

77 طیاروں کی  دیکھ بھال

آج 260 انجنیئروں سمیت 2300  محنت کشوں کی مدد سے  مختلف قسم کے تقریبا77 طیاروں کی سالانہ طور پر اس فیکٹری میں دیکھ بھال کا کام کیا جاتا ہے۔ان  امور کے علاوہ 200 انجنوں کی  بنائی،  مذکورہ طیاروں کے  انجنوں اور دیگر آلات  کی مرمت ، 14000 پرزہ جات کی تیاری اور 4700 پرزوں کی کیلی بریشن کا کام اسی کارخانے میں سر انجام دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں F-16 PO-III، T-38M Arı اور T-38 PC-III  کی ماڈرنائزیشن حالیہ دور کے ایسے اہم منصوبے ہیں جنہیں ورک پلیس میں عملی شکل دی گئی  ہے۔ ٹیکنالوجک منٹیننس کا مرکز اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وقت اسلحہ سسٹم  کی انجینئرنگ کاروائیوں کے دائرہ کار میں تکنیکی منیجمنٹ ،  دیکھ بھال اور مرمت کا کام کر رہا ہے۔

فوجی فیکٹری، لاجسٹک حوالے سے  ائیر فورس کمانڈ آفس  کی آپریشنل کاروائیوں کے ساتھ  تعاون کرنے اور ان کاروائیوں کو فروغ دینے کے زیر مقصد اسے سونپے  گئے اسلحہ سسٹم اور دیگر ساز و سامان کی تکنیکی انتظامی ذمہ داری کو پورا کررہی ہے۔ فیکٹری  معیار ، تعمیر و مرمت، دیکھ بھال اور تجربہ کر کے، ان کاموں کے لئے ضروری اسپئیر پارٹس کی پیداوار دے کر  اپنے  معیار پر اعتماد کو یقینی بنا رہی ہے۔ پبلک ذرائع سے تشکیل پانے والی ورک پلیس   پر نہایت درجے ٹیکنالوجک کاونٹر، ساز وسامان، کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ افسر اور سرکاری ملازمین موجود ہیں۔

یورپ کا منٹیننس اینڈ ریپئیر مرکز

ایک ایسے دور میں کہ جب فضائی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے پہلی ائیر منٹیننس فیکٹری  ڈائریکٹریٹ   پیداوار، منٹیننس ، تعمیر و مرمت  اور ماڈرنائزیشن کے شعبوں میں بین الاقوامی معیار، ماحول، کام  کی صحت اور سکیورٹی  کی اسناد کے ساتھ اپنی کاروائیوں کو عالمی معیاروں  کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے۔ مرکز نے اپنے کام کی جگہ کے ویژن  کا تعین "ائیر فورسز کمانڈ آفس  کے علاقے کی مضبوط ترین فضائی و خلائی قوت بننے    میں معاون لاجسٹک مرکز بننے کے طور  پر کیا ہے۔ مرکز اپنے انسانی وسائل و امکانات کے ساتھ صرف ترک مسلح فورسز کے ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ JSFطیاروں  اور F135 موٹر  کے بھی علاقائی منٹیننس مرکز اور اس سے بھی بڑھ کر یورپی ممالک کے بھی منٹیننس مرکز کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اپنے ہنر مند اور باصلاحیت اہلکاروں ، معلومات کے ذخیرے، معیار  اور قابلیتوں کے ساتھ موجودہ دور کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی ایوی ایشن سیکٹر  کے لئے پبلک ورک پلیس  کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ان خدمات کے ساتھ ترکی  کی دفاعی صنعت  کی خود کفالت  میں اہم کردار دا کر رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں