حالات کے آئینے میں ۔ 32

حالات کے آئینے میں ۔ 32

1030797
حالات کے آئینے میں ۔ 32

پروگرام "حالات کے آئینے میں " کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ یورپ میں نسلیت پرستی اور اسلام فوبیا میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ایسے دور میں کہ جب جرمنی میں نسلیت پرستی اور اسلام فوبیا  ختم ہو رہا ہے مسعود اوزیل اسکینڈل اور جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار  مسعود اوزیل کی ٹیم  سے علیحدگی ایسے اہم واقعات ہیں کہ جن کو دیکھ کر اندازہ ہو سکتا ہے کہ ملک میں نسلیت پرستی اور اسلم فوبیا کس قدر بڑھ چکا ہے۔

سیاست، اقتصادیات اور معاشرتی تحقیقات کے وقف سیٹا  کے محقق اور مصنف جان آجُون  کا موضوع سے متعلق جائزہ   آپ کے پیش خدمت ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کے دورہ برطانیہ کے دوران مسعود اوزیل کےان کے ساتھ تصویر اتروانے کو فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے جرمن ذرائع ابلاغ اور جرمن سیاست دانوں نے جرمن معاشرے میں ایک بڑے بحران کی شکل دے دی۔ اصل میں سال 2010 سے ہی مسعود اوزیل ہر موقع پر صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر اترواتے رہتے تھے لیکن اس تصویر کو بہانہ بنا کر انہیں نسلیت پرستانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ترک الاصل مسعود اوزیل نے  تحقیر آمیزسلوک  اور دھمکیوں  کے مقابل خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن جرمن فٹبال فیڈریشن کے سربراہ رین ہارڈ گرینڈل  کی طلب کے برعکس صدر رجب طیب ایردوان  کے ساتھ تصویر اتروانے پر معذرت طلب نہیں کی۔

جرمن ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناکامی پر تمام جرمن ذرائع ابلاغ  نے ناکامی کی خبر کو مسعود اوزیل کی صدر ایردوان کی تصویر کے ساتھ شائع کیا، جرمن فٹبال فیڈریشن کے سربراہ رین ہارڈ گرین لینڈ نے جرمن ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار مسعود اوزیل کا ٹھہرایا اور یہ سب چیز مل کر سیلاب کے پھوٹ بہنے میں آخری قطرہ ثابت ہوئیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اتروائی گئی تصویر سے قبل عمرے کے دوران اتروائی ہوئی اور سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تصاویر کی وجہ سے مسعود کو اسلام فوبیا  کے حامل حملوں اور حقارت آمیز روّیے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مسعود نے طویل خاموشی کو توڑ کر تین حصوں پر مشتمل ایک اعلامیہ  نشر کیا۔ انگریزی میں اور ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے اس اعلامیے میں انہوں نے نہایت جسارت کے ساتھ اور کھلے الفاظ میں جرمنی میں نسلیت پرستی اور اسلام فوبیا  کے درجے کو پیش کیا ہے۔ اعلامیے میں انہوں نے کہا کہ " جب میں جیتتا تھا  تو جرمن تھا  لیکن  ہارا ہوں  تو مہاجر بن گیا ہوں"۔ اس اعلامیے کے ساتھ مسعود اوزیل فٹبال کے محمد علی بن گئے۔ انہوں نے جرمنی اور جرمن فٹبال فیڈریشن کے خلاف سخت الفاظ میں تنقید کی اور اس طرح جرمنی میں مقیم ترکوں ا ور مسلمانوں کی آواز بن گئے۔

اعلامیے میں مسعود اوزیل نے جرمنی میں نسلیت پرستی اور دوہرے پن کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ وہ ایک ایسا دل ہیں کہ جو ترکی کے لئے بھی دھڑکتا ہے اور جرمنی کے لئے بھی۔ انہوں نے نہ صرف صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اتروائی ہوئی تصویر کا دفاع کیا بلکہ جرمنی کے لئے حاصل کی ہوئی بہت سی کامیابیوں کے بعد نسلیت پرستانہ  حملوں کا نشانہ بننے کو بھی کھلے الفاظ میں پیش کیا اور یہ چیز اصل میں جرمنی میں مقیم ترکوں کی سوچ کی اور احساسات کی ترجمان بن گئی۔  نتیجتاً خاص طور پر جرمنی میں مقیم ترک الاصل شہریوں نے سوشل میڈیا پر ایک ہیرو کی طرح مسعود اوزیل کا مبارکبادیں پیش کیں۔

اب مسعود اوزیل کے الفاظ خواہ کیسے ہی جرمنی کے ترکوں اور مسلمانوں کی آواز بن گئے ہوں اور ان کے احساسات و جذبات کے نمائندہ بن گئے ہوں اصل سوال یہ ہے کہ آخر ایک اسمبلی ممبر کیوں ترکوں اور مسلمان اقلیت کی آواز اور نمائندہ  نہیں بن رہا۔ جرمن اسمبلی میں موجود ترک الاصل اسمبلی ممبران کا اور جرمنی کی سیاسی پارٹیوں کا ترکوں اور مسلمان کمیونٹی کی نمائندگی نہ کر سکنا ، ان کی تکالیف پر پریشان نہ ہونا جرمنی کے لئے ایک بڑا سوال ہے۔ یعنی ایک طرف جرمنی میں نسلیت پرستی اور اسلام فوبیا روز بروز  بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف کوئی بھی ایسا اسمبلی ممبر موجود نہیں ہے کہ جو  جرمنی کے ترکوں  اور مسلمان اقلیت کی نمائندگی کر تا ہو۔

خاص طور  پر اس متضاد صورتحال کی وجہ سے جرمنی میں مقیم ترکوں اور مسلمانوں کے حقوق  کے تحفظ کے لئے ترکی کا جرمنی میں زیادہ موئثر اور زیادہ فعال سیاسی پالیسی اختیار کرنا ضروری ہے۔ ترکی کا جرمن معاشرے کے اندر اپنی موجودگی کو محسوس کروانا اور جرمنی میں مقیم ترکوں اور مسلمانوں کے لئے جدوجہد کرنا  ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ایسے بہت سے مسعود اوزیل سامنے آئیں گے کہ جو حقائق کو معاشرے کے سامنے لانے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔ لیکن اگر ترکی جرمنی میں زیادہ فعال اور موئثر سیاسی پالیسی پر عمل نہیں کرتا تو جرمنی میں مقیم ترک اور مسلمان  جرمن معاشرے میں بتدریج بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی اور اسلام فوبیا  کے مقابل تنہا رہ جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں