آئیے ترکی زبان سیکھیے - 30

کیا آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو صرف پانچ منٹ ہمارے لئے اور ترکی زبان کے لئے وقف کیجیئے۔ہم جن الفاظ اور جملوں کو دھرانے کے لئے کہیں انھیں برائے مہربانی غور سےسنئیے اور دھرائیے

536561
آئیے ترکی زبان سیکھیے - 30

کیا  آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو  صرف پانچ منٹ ہمارے لئے اور ترکی زبان کے لئے  وقف کیجیئے۔ہم جن الفاظ اور جملوں کو دھرانے کے لئے کہیں انھیں برائے مہربانی غور سےسنئیے اور دھرائیے۔ اب ریڈیو سے ترکی زبان سیکھئیے پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے۔

آج کے اس پروگرام میں آپ کو ترکی زبان میں استعمال ہونے والے ضربِ المثالوں اور محاوروں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ کسی بھی  زبان کو سیکھنے کے لیے روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے محاوروں اور ضرب المثلوں کو جاننا ضروری ہے۔

گذشتہ پروگرام میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ لیلیٰ   تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے شام سے ترکی آئی ہوئی ہے۔ وہ اپنی سہیلی دریا  کے ہاں ٹھہری ہوئی ہے۔ دونوں سہیلیاں ناشتے کی میز پر بیٹھے ہوئی ہیں۔  لیلی نے دریا سے ایک ضرب مثل کا معنیٰ پوچھا۔ آئیے ان  دونوں سہیلیوں کی گفتگو سنتے ہیں۔

سامعین  میری جان دریا ، ایک اکیلا دو گیارہ  کا کیا مطلب ہے ؟ Bir elin nesi var? İki elin sesi var

اس ضرب مثل کو آپ بھی دہرائیے۔

اس ضرب مثل کا مطلب ہے۔ اتفاق میں برکت ہے۔

Birlikten kuvvet doğar. Demek

کیا؟ میں اچھی طرح سمجھ نہیں سکی ہوں۔             Nasıl yani? Tam olarak anlamadım

ایک ہاتھ سے آواز نہیں کر سکتی مگر دونوں ہاتھوں سے تالیاں بجا کر آواز نکالی جا سکتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اتفاق میں برکت ہے۔

Bir el ses çıkaramaz. Ama ellerini birbirine vurarak ses çıkarabilirsin. Bu da işte birlikten kuvvet doğduğunu gösteriyor.

بہت اچھا۔ اب میں سمجھ گئی ہوں کتنی اچھی ضرب المثل ہے۔ میں دوبارہ اس ضرب المثل کو  بولتی ہوں۔  ایک اکیلا دو گیارہ ۔

Aaa evet doğru. Ne güzel bir sözmüş. Bir daha söyleyin. Bir elin nesi var. İki elin sesi var

Bir elin nesi var. İki elin sesi var

سامعین، برائے مہربانی اس ضرب المثل کو آپ بھی دہرائیے۔

کیا آپ کا جی کچھ چاہتا ہے؟              Canin bir şey çekiyor mu?

اس محاورے کا کیا مطلب ہے ؟ مجھے اس کی سمجھ  نہیں آئی ہے Canın bir şey çekiyor mu

Bu söz ne demek? Anlayamıyorum ki.

اچھا۔ دیکھو یہ ایک محاورہ ہے۔ کیا آپ کا جی کچھ چاہ رہا ہے؟ مثلا کوئی خاص کھانا کھانے کو جی چاہنا۔

Aaa! Bak bu da bir deyim. Birinin canı bir şey çekmek. Yani bir şeyi, örneğin bir yemeği yemeyi çok istemek anlamına geliyor.

کسی کے جی کا کچھ  چاہنا۔

برائے مہربانی اس محاورے کو  آپ بھی دہرائیے۔

اب میں سمجھ گئی ہوں۔دیکھیےاب میں ایک جملہ بناتی ہوں۔ میرا دل زیتون کے تیل میں تیار  پھلیاں  کھانے کو چاہ رہا ہے۔یعنی میں زیتوں کے تیل میں تیار پھلیاں کھانا چاہتی ہوں۔

Anladım. Bak şimdi cümle kuruyorum. Canım zeytinyağlı yeşil fasulye çekiyor. Yani zeytinyağlı fasulye yemeği çok istiyorum.

برائے مہربانی اس جملے کو آپ دہرائیے۔

میرا جی پالک والے  پیٹیس کھانے کو چاہ رہا ہے۔Canım ıspanaklı börek çekiyor

سامعین جو ضرب المثل ہم نے سیکھی ہے آئیے اب اسے دھراتے ہیں۔

ایک اکیلا دو گیارہ۔  Bir elin nesi var. İki elin sesi var

اس ضرب المثل کو آپ بھی دہرائیے۔

کسی کا جی کچھ کھانے کو چاہنا۔         Birinin canı bir şey çekmek

اس محاورے کو دہرانے کی باری اب آپ کی ہے۔

سامعین کرام اس پروگرام میں ہم نے روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی ایک ضرب المثل اور محاورہ آپ کو سکھایا ہے۔

برائے مہربانی جملوں میں بکثرت استعمال کیجیئے۔ آیندہ ہفتے دوبارہ پیشِ خدمت ہوں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں