عوام سے کیے گئے وعدے جلد پورے ہونگے: داوداولو

یکم نومبر کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والی بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے عوام سے کیے وعدوں پر فوری عمل درآمد کےلیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

363218
عوام سے کیے گئے وعدے جلد پورے ہونگے: داوداولو

یکم نومبر کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والی بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے عوام سے کیے وعدوں پر فوری عمل درآمد کےلیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم احمد داود اولو نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ایک کمیشن کے تحت ان وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا جس کےلیے ایک سودن کا عرصہ مختص کیا گیا ہے۔
ان وعدوں کی تکمیل کےلیے حکومت خزانے سے 22 بلین ترک لیرے یعنی 880 ارب روپے کے وسائل بروئے کار لائے گی ۔
ان وسائل کے حصول کےلیے پارلیمان کے آئندہ اجلاس میں اعلان کیا جائے گا۔
حکومت کے ان انتخابی وعدوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔
گھر خریدنے کےلیے ایک بینک میں کھاتہ کھولتےہوئے اس میں گھر کی مجموعی قیمت کا 25 فیصد پیشگی جمع کروانے کی ضرورت ہوگی جس کے بعد حکومت متعلقہ فرد کو 15 فیصد کی مالی اعانت فراہم کرے گی ۔
خواتین کو روزگار دینے کےلیے ایک لاکھ ترک لیرے یعنی چالیس لاکھ روپے کے آسان اقسات پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے جن کی مدت پانچ سال کےلیے ہوگی ۔
پیدائش کی وجہ سے بلا اجرت چھٹیوں پر جانے والی خواتین کے ملازمتی درجات میں اضافہ بھی زیر غور ہوگا جبکہ ملازمت پیشہ خواتین کو پہلے بچےکی پیدائش پر دو ماہ کی ، دوسرے بچےک ی پیدائش پر چار ماہ کی اور تیسرے بچے کیپیدائش پر 6 ماہ کم اوقات کار لیکن پوری تنخواہ دی جائے گی ۔
اپنا کاروبار شروع کرنے والوں کو 50 ہزار ترک لیرے یعنی بیس لاکھ روپے کے قرضے بلا سود فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک لاکھ لیرے تک کا اضافہ حسب ضرورت ممکن ہو سکے گا۔
نئے کاروبار میں مصروف افراد سے 3 سال تک کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
کالجوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبہ کو سرکاری صحت پالیسی سے دو سال کےلیے فائدہ نصیب ہوگا۔
نوجوانوں کو انٹر نیٹ بلا معاوضہ دستیاب ہوگا۔
ترک محنت کشوں اور ریٹائرڈ افراد سالانہ اضافی طور پر 1200 ترک لیرے دیئے جائیں گے جبکہ پینشن زدہ افراد کو سرکاری رہائشی اسکیم کے تحت 240 اقساط پر ماہانہ 250 ترک لیرے قسط کے بدلے مالک مکان بنایا جائے گا۔
چھوٹے تاجروں کو 30 ہزار ترک لیرے کے بلا سود قرضے حاصل ہوسکیں گے ۔
کاشت کاروں کو کھاد اور چارہ خریدتے وقت ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہوگی ۔
زیر تعلیم طلبہ کو حکومت 400 لیرے وظیفہ ادا کرے گی ۔
پولیس ملازمین کی پینشنز میں بھی 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
65 سال سے زائد عمر کے افراد کےلیے ماہانہ تنخواہوں کا بندو بست کیا جائے گا جبکہ سن 2016 فروری میں 30 ہزار سرکاری سطح پر استاذہ لیے جائیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں