ترکی اور تعلیم ۔ 95

یورپین وولنٹرین سروس پروگرام سے نوجوان کس طرح استفادہ کر سکتے ہیں

404749
ترکی اور تعلیم ۔ 95

"جنگل کے بیچ بیٹھتے ہوئے وقت ضائع مت کریں۔ اگر آپ راستہ بھٹک چکے ہیں یا پھر کسی رکاوٹ کے سامنے ہیں تو پھر الٹے قدم واپس لوٹتے ہوئے کسی دوسری راہ کو اختیار کریں ۔"
پیارے دوستو آج کے پروگرام کاآغاز مصنف مارگریٹ آٹووڈ کے ایک قول سے کیا گیا ، کیونکہ ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ہماری زندگیوں کو ایک نیا رخ دینے کا یہی وقت ہے!
جیسا کہ آپ کو بھی علم ہے کہ جب ہم بین الاقوامی سطح پر تعلیمی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہیں تو اس کا مطلب محض یونیورسٹی میں اعلی تعلیم نہیں ہے۔ وسیع پیمانے کی تعلیم یعنی عملی طور پر سیکھنے اور بذات خود تجربہ کرنے پر مبنی ہوتی ہے، جسے شعبہ تعلیم میں ایک پر کشش پہلو کا درجہ حاصل ہے۔ اور ہاں اگر اس دوران آپ کا تمام تر خرچا کوئی اور برداشت کر رہا ہو تو پھر سونے پر سہاگہ!
دوستو ہمارے فیس بک ایڈرس ٹی آرٹی ہوریزون پر دریافت کردہ یورپ رضاکارانہ خدمات کے حوالے سے آپ کے سوالات کا جواب دیں گے اور بعض اہم موضوعات کے بارے میں چند ایک جملے آپ کے لیے شامل کریں گے۔
یورپی رضاکارانہ خدمات کیا چیز ہے؟
"کسی شہری تنظیم اور مقامی طبقے کے لیے سماجی خدمات کے حامل کسی منصوبے کے لیے کام کرنا اس زمرے میں آتا ہے۔ اولین طور پر اہم ترین چیز رضاکارانہ طور پر کام کرتے وقت آپ خدمات کے بدلے کسی نوکری کی طرح اجرت حاصل نہیں کرتے ۔ البتہ آپ کو خوراک، رہائش، زبان کی تعلیم، مقامی ٹرانسپورٹ، انشورنس، انفرادی دیکھ بھال اور معمولی سطح کا جیب خرچ ضرور دیا جاتا ہے۔ یورپی رضاکارانہ خدمات کے دائرہ کار میں دو تا 8 ہفتے اور 2 تا 12 ماہ کے دورانیے کے حامل پروگرام وضع کیے جاتے ہیں، جن سے دو طرفہ شرائط پر پورا اترنے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے استفادہ کرنا ممکن ہے۔
سوال: یورپین وویلنڑی سروس کیا مفہوم رکھتی ہے؟
یورپی رضاکارانہ خدمات کا انگریزی زبان میں مخفف ای وی ایس ہے۔ اس پروگرام میں 18 تا 30 برس کی عمر کے تمام تر نوجوان درخواست دائر کر سکتے ہیں، اس حوالے سے عمر کے علاوہ کوئی دوسری حد بندی موجود نہیں۔ یعنی غیر ملکی زبان کا امتحان، یونیورسٹی ڈگری کی طرح کی دستاویز اس کے لیے مطلوب نہیں ہوتیں۔
اس پروگرام کے لیے درخواست دائر کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
"اولین طور پر آپ کو پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔ بعد ازاں آپ کو ایکریڈیشن فراہم کرنے والی کسی انجمن، اوقاف، بلدیہ یا پھر سرکاری شخصیت کی تلاش کرنی ہو گی۔ اس کے بعد اپنے لیے موزوں منصوبے کا تعین کرتے ہوئے روانہ کرنے والے ادارے کی وساطت سے منصوبے کی میزبانی کرنے والی تنظیموں ) اگر آپ ترکی آنے کے خواہاں ہیں تو پھر ترکی کی تنظیموں( سے رابطہ قائم کریں۔ ان تنظیموں کو اپنی سی وی، منصوبے میں کام کرنے کی وجہ اور ذاتی خصوصیات کو بیان کرنے والا ایک لیٹر آف انٹینٹ مقصود ہو گا۔ مثبت جواب ملنے پر اپلیکیشن بھرتے ہوئے قومی ایجنسی سے رابطہ کیجیے۔
آیا کہ کس کس ملک کے نوجوان اس پروگرام میں درخواست دے سکتے ہیں؟
"اس پروگرام میں یورپی یونین کے 28 رکن ممالک ، ای ایف ٹی اے کے رکن ممالک، مقدونیہ اور ترکی سمیت شراکت دار ممالک شامل ہیں۔"
کیا اس پروگرام کے دائرہ عمل میں یورپی ملکوں سے ترکی آنے والے نوجوان موجود ہیں؟
جی ہاں یورپ سمیت ہمسایہ ملکوں سے آنے والے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں سے آنے والے اور آنے کی خواہش رکھنے والے نوجوان موجود ہیں۔
ای و ی ایس پروگرام میں درخواست دینے کی اجرت کیا ہے؟
"یورپی رضاکارانہ خدمات ایک بلا اجرت پروگرام ہے۔ درخواست دہندہ نوجوانوں سے کسی قسم کی فیس طلب نہیں کی جاتی۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ پروگرام میں شامل نوجوانوں کو رہائش ، کھانا، لوکل ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی ضروریات سمیت معمولی سطح کا جیب خرچ بھی دیا جاتا ہے۔
یورپی رضاکارانہ خدمات کے دوران بیمار پڑھنے پر اسپتال کا خرچا کون برداشت کرتا ہے؟
" اس پروگرام میں شامل تمام تر نوجوانوں کی انشورنس یورپی کمیشن کرتا ہے۔ جو کہ وسیع پیمانے کی سہولتیں فراہم کرنے والی انشورنس ہے۔ لہذا اگر خدانخواستہ ضرورت پڑے تو سارا خرچا اس انشورنس کے ذریعے ادا کیاجا تا ہے۔
حصول ویزہ کا طریقہ کار کیا ہے؟
ای وی ایس پروگرام میں قبول کیے جانے والے نوجوانوں کو باآسانی ویزہ جاری کر دیا جاتا ہے۔ جس کے لیے محض ایک سرکاری دعوت نامے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ پروگرام میری عملی زندگی میں کس طرح کے فائدے پہنچاتا ہے؟
" اولین طور پر آپ کو مختلف ثقافتوں اور زبانوں کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ حتی آپ بیرون ملک مقیم اپنے کسی رشتہ دار دوست و احباب سے ملاقات کرنے کا موقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ دوران پروگرام آپ کو یوتھ پاس سرٹیفیکیٹس بھی دیا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں خدمات کے دوران کیا میرے پاس فارغ وقت ہو گا؟
" آپ کو ہفتے میں دو دن فارغ ملتے ہیں جس دوران آپ اپنی مرضی کی تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔


 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں