ترکی اور تعلیم ۔ 83

دُملو پینار یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کے سنہری مواقع

318156
ترکی اور تعلیم ۔ 83

د

 " زندگی میں قطعی فیصلے کے نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ محض فوری طور پر عملی جامہ پہنانے والے اور ہرگز کوشش نہ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔"
یہ الفاظ مصنف آندرے ماوروس کی تحریروں سے لیے گئے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کا وقت کافی قیمتی ہے؛ فوری طور پر اصل موضوع کی طرف آتے ہوئے آپ کے درخشاں مستقبل کے حصول میں بارآور ثابت ہو سکنے والی ترکی کی پائے کی یونیورسٹیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کرنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گزشتہ قسط میں فنون پسند شہر کتاہیا کی سیر کرواتے ہوئے یہاں کی دُملو پینار یونیورسٹی کا مختصر تعارف کروایا گیا تھا ۔ اس کے لیے ہم نے یونیورسٹی کے چانسلر کے دفتر کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر رمضی گوزین صاحب نے بڑی دلچسپی کے ساتھ ہمارے سوالات کا جواب دیا۔
آپ کے خیال میں غیر ملکی طالب علموں کو کیونکر کتاہیا کو ترجیح دینی چاہیے؟
"کتاہیا؛ استنبول، انقرہ، ازمیر اور نطالیہ کی طرح کے بڑے اور اہم شہروں سے قربت اور رسل و رسائل کے اعتبار سے باآسانی رسائی ہونے والا ایک شہر ہے۔ ان تمام شہروں تک تقریباً چار گھنٹوں کے سفر کے ساتھ پہنچا جا سکتا ہے۔ جبکہ انقرہ تک ہوائی راستے 45 منٹ اور فاسٹ ٹرین سے 3 گھنٹے لگتے ہیں۔
یعنی مواصلات کے لحاظ سے یہ ایک موزوں شہر ہے۔ اور چھوٹا شہر ہونے کے باوجود یہاں پر ہوائی اڈہ بھی موجود ہے۔
کتاہیا ایک تاریخی شہر ہے ۔ یہ تاریخی اقدار، نوادرات اور کثیر سرمائے کو اپنے اندر سمیٹنے والا ، وادی فریگیا کی طرح کی قدرتی خوبصورتیوں، ہریالی اور جنگلات کے ساتھ انسان کو اپنی جانب کھینچے والے قدرتی شفا بخش پانی کے چشموں کی طرح کی بے شمار رعنائیوں کی بدولت قابل رہائش ایک خوبصورت شہر ہے۔
علاوہ ازیں کتاہیا ایک پر سکون اور یونیورسٹی کے ساتھ یکسانیت حاصل کرنے والا ایک شہر ہے۔ اس شہر کے مکین اور شہر ی تنظیمیں غیر ملکی طالب علموں کو شہر کے مہمان کے طور پر قبول کرتے ہوئے ان کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔
اچھا تو بین الاقوامی طلباء کے لیے دُملو پینار یونیورسٹی کونسے کونسے امکانات فراہم کرتی ہے؟
"ہماری یونیورسٹی اولین طور پر ترکی کی سب سے زیادہ مقبولیت کی حامل دس یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس کا تعلیمی معیار اور طالب علموں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی مفاہمت ، جدید لیبارٹریاں اور تیکنیکی مضبوط بنیادی ڈھانچہ اسے ایک پر کشش جامع کا درجہ دلاتا ہے۔ یہاں پر غیر ملکی طالب علم ترکی زبان کے ساتھ ساتھ مزید ایک غیر ملکی زبان سیکھنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔
دُملو پینار یونیورسٹی ہمارے ملک کے بھی شامل ہونے والے یورپی اعلی تعلیم کے میدان کو تشکیل دینے کا ہدف مقرر کرنے والے سلسلہ بلوگنا کے عناصر میں سے ایک ہے۔ یورپی زون میں اعلی تعلیم سے متعلق ڈپلومہ ریکگنیشن کے معاہدے کی رو سے یونیسکو کیپیس کو یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے ما تحت تشکیل دیے گئے ڈپلومہ سپلیمنٹ ایگریمنٹ پر دستخط کرنے والے ملکوں کی طرف سے استعمال کیا جانا لازمی ہے۔ ڈپلومہ سپلیمنٹ بر اعظم یورپ میں اپنے شعبے میں ڈگری اور درجے کے متعلق " مشترکہ اور قابل سمجھ فارمیٹ" میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ ایک فارم ہے۔ ڈپلومہ سپلیمنٹ کے نام سے دیے جانے والی یہ دستاویز بین الاقوامی سطح پر شفاف پن کو تقویت دینے کے زیر مقصد ، بیرون ملک سے حاصل کردہ ڈگریوں کی تصدیق و قبولی کے معاملے میں متعلقہ اداروں اور تنظیموں کے لیے بار آور ثابت ہوتی ہیں۔ اس دائرہ کار میں ہمارے طالب علموں کو متعلقہ معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں میں تسلیم کردہ ڈگری عطا کی جاتی ہے۔"
ہم نے آخر میں جناب پروفیسر رمضان گوزین سے غیر ملکی طالب علموں کو اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی دعوت دینے کی درخواست کی ۔ جس پر انہوں نے کہا کہ" ہماری یونیورسٹی میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے آنے والے طلبا زیر تعلیم ہیں۔ یہ تمام تر طالب علم کتاہیا اور دملو پینار یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پر خوش وممنون ہونے کا اظہار کرتے ہیں۔ چانسلر کا دفتر ان تمام غیر ملکی طلباء کو اپنے اپنے ملک کے ثقافتی سفیر کی نظر سے دیکھتا ہے اور ان سے ہر ممکنہ تعاون کی کوشش میں رہتا ہے۔ ہماری جامع اعلی ترین سطح کے تعلیمی امکانات اور مضبوط انفراسڑکچر کی مالک ہے۔
دُملو پینار یونیورسٹی ترکی کی چند جامعات میں موجود جدید ترین سامان سے لیس لیبارٹریوں کی مالک ہے۔ ہماری لائبریری میں ہر طرح کی کتابوں کاذخیرہ موجود ہے۔ جن کی بدولت طالب علم فارغ التحصیل ہوتے وقت وسیع پیمانے کی معلومات کے خزانے کے بھی مالک بننے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔ اس کی ڈگری یورپ سمیت دنیا بھر میں مانی جاتی ہے۔ یہاں پر طالب علم ڈبل مائنر اور ڈبل میجر کرنے کے امکانات سمیت تاریخی، ثقافتی اور قدرتی خوبصورتیوں سے مالا مال شہر میں خوشگوار ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل کرتے ہیں۔
ان تمام خصوصیات کی مالک ، نئی لیکن انتہائی ترقی یافتہ ، ہر آنے والے کو متاثر کرنے والی ہماری یونیورسٹی میں پر سکون ماحول میں تعلیم کے زیور سے منور ہونے کے لیے بین الاقوامی طلباء کو یہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں