تاریخ میں آج کا دن ۔ 28 جولائی

تاریخ میں 28 جولائی کو پیش آنے والے اہم واقعات

308655
تاریخ میں آج کا دن ۔ 28 جولائی

28 جولائی 1741 میں معروف اطالوی دھن نواز انتونیو ویوالدی 63 سال کی عمر میں ویانا میں انتقال کر گئے اور انہیں لاوارثوں کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔ انتونیو کو ان کی وفات کے بعد سو سال تک کوئی نہیں پہچانتا تھا لیکن 1920 کے بعد کی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں ان کے سینکڑوں شہ پارے منظر عام پر آئے جن میں سے ان کی سب سے معروف دھن "چاروں موسموں کی دھن" ہے۔ انتونیو ولوادی 500 کے قریب دھنیں ترتیب دیں اور 94 اوپیرا کئے جن میں سے موجودہ دور میں صرف 19 عدد موجود ہیں۔


28 جولائی 1941 میں آسٹریا نے سربیا کے خلاف اعلان جنگ کیا جو ایک قلیل مدت میں یورپ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ممالک اور دیگر براعظموں اور یورپ کی کالونیوں تک پھیل کر جنگ عظیم اوّل کی شکل اختیار کر گئی۔ اس خونی جنگ میں شامل تمام ممالک سے 65 ملین فوجیوں کے ساتھ لڑی گئی اس جنگ کے بعد سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کُل 8.5 افراد ہلاک ، 21 ملین زخمی اور 7.5 ملین لاپتہ یا قیدی بن گئے۔


28 جولائی 1943 میں برطانوی ائیر فورس نے ہیمبرگ پر بمباری کی ۔ دوسری عالمی جنگ میں برطانوی ائیر فورس کے ہیبرنگ پر بمباری کرنے نتیجے میں لگنے والی آگ میں 42 ہزار جرمن شہری ہلاک ہو گئے۔ 300 طیاروں کی شرکت سے کئے گئے اس فضائی حملے میں ہیمبرگ پر 9000 ٹن بم برسائے گئے۔ یہ حملہ 9 دن تک جاری رہا اور اس میں 2 لاکھ 50 ہزار گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔


28 جولائی 1976 کو چین میں زلزلہ آیا ۔ جمہوریہ چین کے شمال مشرقی علاقے تانگشان میں 8.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے میں 2 لاکھ 42 ہزار 769 افراد ہلاک اور 1 لاکھ 64 ہزار 851 افراد زخمی ہوئے ۔ یہ زلزلہ چین کی تاریخ کا مہلک ترین زلزلہ شمار کیا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں