ترکی زبان سیکھیے - 29

آج کے اس پروگرام میں ترکی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں داخلے کےامتحانات کےلیے متعدد اصطلاحات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے

382275
ترکی زبان سیکھیے - 29

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں کیمسٹ کی دکان پر جانے، وہاں سے دوائی خریدنے اور بلڈ پریشر ماپنے کے بارے میں مختلف جملوں کے ذریعے آپ کو ا ٓ گاہی فراہم کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ آج کے اس پروگرام میں ترکی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں داخلے کےامتحانات کےلیے متعدد اصطلاحات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔
خوب صورت ملک ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی طلبا ترکی تشریف لاتے ہیں اور ان طلبا کو ترکی میں ترکی زبان میں تعلیم فراہم کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کے ملک اور ترکی کے درمیان ان طلبا کے ذریعے قریبی رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔ابھی آپ جو جملے اور اصطلاحات سنیں گے اس کے ذریعے آپ کو یونیورسٹیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔
اب اس موضوع سے متعلق استعمال کیے جانے والے جملوں کو اُردو ترجمے کے ساتھ غور سے سنتے ہیں اور اس کے بعد پھر ان جملوں کو خود ہی کوشش کرتے ہیں۔

ÖSYM: Öğrenci Seçme ve Yerleştirme Merkezi
طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے اور ان کو منتخب کرنے ک امتحانی ادارہ۔
YÖK: Yüksek Öğretim Kurulu
ہائر ایجوکییشن مرکز۔
YÖS: Yabancı Uyruklu Öğrenci Sınavı
غیر ملکی طلبا کا امتحان۔
LES: Lisansüstü Eğitimi Giriş Sınavı
.
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکے داخلے کا امتحان ۔
ÜDS: Üniversiteler Arası Yabancı Dil Sınavı
یونیورسٹیوں کے درمیان غیر ملکی زبان کا امتحان۔
TUS: Tıpta Uzmanlık Eğitimi Giriş Sınavı

میڈیسن میں سپشیلائزیشن کرنے کے لیے داخلے کا امتحان۔

سامعین ابھی آپ نے ترکی زبان کے جملے اور اس کا اُردو ترجمہ سماعت فرمایا جملوں میں ترکی میں یونیورسٹیوں میں داخلے اور اس سلسلے میں مختلف اصطلاحات استعمال کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی ہے ۔
سامعین۔اب ان جملوں کو دوبارہ سننے سے قبل اس سبق میں موجود مشکل الفاظ کو سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

غیر ملیکی Yabancı
ملک یا قوم Uyruk
منتخب کرنا Seçmek
بسانا یا منتخب کرنا Yerleştirmek
اعلیٰ Yüksek
کونسل Kurul
داخلہ Giriş
تعلیم Eğitim
سپیشلائزیشن Uzmanlık
میڈیسن Tıp


اب آپ کاغذ اور قلم اٹھا یئں اور ہم نے جو ترکی متن اور اس کا اردو ترجمہ آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے اسے دوبارہ پیش کررہے ہیں تا کہ آپ بعد میں خود اس قسم کے جملے تخلیق کرسکیں تو آئیے اس متن کو ایک بار پھر سنیں۔

ÖSYM: Öğrenci Seçme ve Yerleştirme Merkezi
طلبا کو یونیورسٹی میں داخلہ دینے اور ان کو منتخب کرنے ک امتحانی ادارہ۔
YÖK: Yüksek Öğretim Kurulu
ہائر ایجوکییشن مرکز۔
YÖS: Yabancı Uyruklu Öğrenci Sınavı
غیر ملکی طلبا کا امتحان۔
LES: Lisansüstü Eğitimi Giriş Sınavı
.
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکے داخلے کا امتحان ۔
ÜDS: Üniversiteler Arası Yabancı Dil Sınavı
یونیورسٹیوں کے درمیان غیر ملکی زبان کا امتحان۔
TUS: Tıpta Uzmanlık Eğitimi Giriş Sınavı

میڈیسن میں سپشیلائزیشن کرنے کے لیے داخلے کا امتحان۔
اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے کسی نئے موضوع کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN


ٹیگز:

متعللقہ خبریں