تاریخ میں آج کا دن ۔ 9 جون

تاریخ میں 9 جون کو پیش آنے والے اہم واقعات

298490
تاریخ میں آج کا دن ۔ 9 جون

9 جون 68 عیسوی کو جولیو کلاڈئین خاندان کے آخری یونانی شہنشاہ نیورون نے خنجر گھونپ کر خود کشی کر لی۔ وہ 17 سال کی عمر میں روم کے کے تخت پر بیٹھے اور اپنی شہنشاہی کے ابتدائی سالوں میں ڈپلومیسی، تجارت اور فنون لطیفہ کے شعبوں کو کامیابی سے چلایا لیکن اپنی شہنشاہی کے آخری آٹھ سالوں میں برطانوی اور یہودی بغاوتوں کی وجہ سے طاقت کھو بیٹھے۔ شاہی اخراجات میں اصراف اور عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ کی وجہ سے عوام اور سینٹ کے تعاون سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ عوام نے انہیں تخت سے اتارنے کا مطالبہ کیا۔ 31 سالہ نیورون کو جب علم ہوا کہ محافظ انہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیں گے تو انہوں نے خود کشی کر لی۔ نیورون کی خود کشی کے بعد روم میں چہار شہنشاہیوں کے سال کہلانے والے عدم استحکام اور بد امنی کے دور کا آغاز ہوا۔


9 جون 1617 کو سلطان احمد جامع مسجد کو عبادت کے لئے کھولا گیا۔ اس مسجد کو استنبول میں معمار صدف کار مہمت آغا نے تعمیر کیا۔ مسجد کی تعمیر 8 سال تک جاری رہی۔ تعمیر میں 20 ہزار سے زائد ازنیک چینی کی ٹائلوں کا اور نیلے، سفید اور سبز رنگ کابکثرت استعمال کیا گیا۔ اسی وجہ سے سلطان جامع مسجدکو یورپیوں نے "نیلی مسجد "کا نام دیا۔ مسجد اپنے فلاحی ادارے میں موجود مدرسوں، دکانوں، حماموں، چشموں اور قصر شاہی کے ساتھ استنبول کی سب سے بڑی عمارتوں میں سےا یک ہے۔ مسجد کے 6 مینار، 260 کھڑکیاں ہیں اور مسجد میں خطاطی کا کام دیار باقر کے سید قاسم گباری نے کیا ہے۔ جس دور میں سلطان احمد مسجد کی تعمیر ہوئی اس دور میں 6 میناروں کی واحد مسجد مکّہ میں تھی۔اس مسجد سے عالم اسلام میں یہ بحث چھڑ گئی کہ مسجد کی تعمیر سے مکّہ کی مسجد کی بے ادبی ہوئی ہے جس کے جواب میں سلطان احمد اوّل نے مکّہ کی مسجد میں 7 واں مینار تعمیر کروایا۔


9 جون 1815 کو ویانا کانگریس اختتام پذیر ہوئی ۔ یہ کانگریس نپولین جنگوں کے نتیجے میں یورپ کی خراب سیاسی حالت کو منّظم کرنے کے لئے ویانا میں منعقد ہوئی ۔ اجلاس میں اس دور کے یورپ کے مضبوط ترین ممالک یعنی برطانیہ، روس، آسٹریا اور پروسیا پیش پیش رہے۔ کانگریس میں عثمانی حکومت نے شرکت نہیں کی اور کانگریس کے نتیجے میں فرانس انقلاب سے قبل کی سرحدی کی طرف پس قدمی کر گیا،نپولین نے جن زمینوں پر قبضہ کیا تھا انہیں واپس لے لیا گیا، جرمن کنفیڈریشن قائم کی گئی اور اٹلی میں حکومت تشکیل دی گئی۔ ویانا کانگریس سے یورپ میں سرحدیں تبدیل ہوئیں، نئی شہنشاہیاں بنیں، انقلاب فرانس کی یورپ میں پھیلائی ہوئی قومیت پرستی کو برابری اور انسانی حقوق کو یک قلم رد کر دیا گیا اور سیاسی اہداف کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے گئے۔ کانگریس کے ساتھ یورپ میں ایک طرف تو نیا اسٹیٹس بنا اور دوسری طرف شاہیوں کے درمیان مختلف اتحاد بنے۔


9 جون 1870 کو مصنف چارلس ڈکنز 57 سال کی عمر میں برطانیہ میں وفات پا گئے ۔ وہ جدید انگریزی ادب کے اہم نمائندوں میں شمار ہوتے ہیں۔ صنعتی انقلاب کے نتیجے میں سامنے آنے والی سرمایہ کاری اور معاشرتی عدم مساوات پر ان کے ناول اس دور کے موثر ترین ادبیات میں شمار ہوتے ہیں۔ان کا پہلا ناول "مسٹر پک وک کا ایڈوینچر"ہے جسے انہوں نے 1837 میں تصنیف کیا۔ اس کے علاوہ اولیور ٹوسٹ، اینٹکیس کی دوکان، ایک کرسمس گیت، ڈیوڈ کاپر فیلڈ، دو شہروں کی کہانی اور امیدیں ان کے اہم ناول ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں