ترکی اور تعلیم ۔ 70

انطاکیہ اور مصطفی کمال یونیورسٹی کا تعارف

264588
ترکی اور تعلیم ۔ 70

ترکی اور تعلیم" ایک پرانا گیت، پرانا موسم بہار اور سمندر۔ ماہ اپریل کے وسط کی ایک شام۔"
ترکی اور تعلیم نامی سلسلے کے ساتھ پیش خدمت ہیں اور ہر کس کو سلام عرض کرتے ہیں۔
ہم نے آج کی قسط کا آغاز ترکی کے ممتاز شعرا میں سے ترگت اویار کے چند مصرعوں سے کیا ہے۔ ہم اپ کو ماہ اپریل کے اختتام پر ایک سمندر کنارے کی سیر کروانا چاہتے ہیں۔ہمارا آج کا سفر بحیرہ روم کے چشم و چراغ شہروں میں سے خطائے سے شروع ہو گا۔
انطاکیہ جس کا قدیم نام انتی اوچ ہے، ترکی کے جنوب میں شامی سرحدوں کے جوار میں واقع ہے۔ یہ دریائے آسی کے کنارے واقع ہے اور امیک وادی اس کے ذریعے ذرخیزی حاصل کرتی ہے۔ عصر حاضر میں یہ چاہے کس حد تک بھی ایک پیچیدہ محل وقوع کا حامل کیوں نہ ہو اس کا ماضی 5000 ہزار برس قبل مسیح قدیم ہے اور شہنشاہتِ روم کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک انطاکیہ اپنے تاریخی ڈھانچوں کی بدولت کسی خفیہ خزانے کی حیثیت رکھتا ہے۔ خطائے ، عیسائیوں کو عیسائی نام سے منسوب کیا جانے والا اور تاریخ کے پہلے کلیسہ سینٹ پیئر کے وعاقع ہونے والا ایک اہم شہر ہے۔ یہاں کے موزیک انکاکیہ آرکیالوجی میوزیم میں ٹیوتس ٹنل کی طرح کے اہم فن پاروں کو محفوظ کیا گیا ہے۔
بیک وقت سمندر کنارے سے قربت اور گرد و نواح کے جنگلات کی دولت سے مالا مال قدرتی مناظر کے دلدادوں کے لیے جاذبِ نظر مقام ہے۔ نواع و اقسام کے کھانوں کا مرکز انطاکیہ ، مشرقی و مغربی ثقافت کو بیک وقت دیکھے جا سکنے والے ایک مقام کا حامل ہے؛ ترکی کی سیر کو آنے والوں یہ ثقافتی میلے کا احساس دلاتا ہے۔
تو آئیے ہم اب ہمارے پروگرام کے اصلی موضوع کی طرف چلتے ہیں!
ہم آپ کو ضلع خطائے کی مصطفی کمال یونیورسٹی لیے چلتے ہیں اور چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن قایا سے ملاقات کرواتے ہیں۔ اس کامیاب یونیورسٹی کی کہانی چانسلر صاحب کی زبانی سنتے ہیں۔
" سن 1992 میں تہذیبوں کے گہوارے میں جنم پاتے ہوئے عظیم قائد مصطفی کمال اتاترک کے نام کو بڑے فخر کے ساتھ اپنانے والی ہماری یونیورسٹی متحرک اور محنتی سٹاف کی مالک ، علاقے اور ترکی کے مستقبل پر روشنی ڈالنے والی ایک نئی یونیورسٹی ہے۔
یونیورسٹی کا دور کسی نوجوان کی زندگی میں اس کی شخصیت کے پروان چڑھنے اور کیئریر بنانے کے اعتبار سے اہم ترین وقت ہوتا ہے۔ اپنے قدرتی مناظر، سمندر، تاریخی ڈھانچے اور صنعتی سرمائے کی بدولت تہذیبوں کے گہوارے خطاے میں اعلی تعلیم کاحصول بلا شبہہ کسی طالب علم کے لیے بڑا بار آور ثابت ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مضبوط بنیادی ڈھانچے، سماجی امکانات اور سائنسی و ثقافتی معنوں میں خدمات کی بدولت با صلاحیت و ہنر مند طالب علموں کی تربیت ہماری یونیورسٹی کا بنیادی مقصد ہے۔
"مصطفی کمال یونیورسٹی 12 مختلف اضلاع میں 56 یونٹس کے اندر 15 فکیلٹیز، تین انسٹیٹیوٹ، 6 اکیڈمیز، ا کنزرویٹری، 18 ووکیشنل اسکول آف ہائیر ایجوکیشن، 19 ریسرچ اینڈ ایپلیکشن سنٹرز اور 36 ہزار کے قریب طالب علموں کے ساتھ نہ صرف تعداد کے اعتبار سے بلکہ معیار کے اعتبار سے بھی ہر گزرتے دن وسعت حاصل کرتی چلی جا رہی ہے۔
تہذیبی دارالحکومت سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع طائفور سوکھمین کیمپس میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم فراہم کرنے والے انسٹیٹیوٹ آف سائنس، سوشل اینڈ ہیلتھ سائنسز انسٹیٹیوٹ ، فائن آرٹس، اقصادی و اداری سائنسیز، ہسبنڈری اینڈ فکلیٹی آف ایگریکلچرل ، ڈینٹسڑی، فزیکل ٹریٹمینٹ اور کھیلوں کے شعبے کے ساتھ طالب علموں کو جدید سطح پر تعلیمی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
چپے چپے پر ماضی کے اثرات کو اپنے اندر پوشیدہ رکھنے والا انطاکیہ کے مرکزی علاقے میں فکلیٹی آف آرکیٹکچر اور خطائے ووکشینل اسکول، ٹورزم اینڈ ہوٹلنگ مینجمنٹ اور سول ایو ایشن شعبے بر سر پیکار ہیں۔
علاوہ ازیں ٹیکنالوجی اینڈ باربروس خیرالدین جہاز رانی فکلیٹی جو کہ اس وقت تعمیر کے مرحلے میں ہے کے ساتھ مصطفی کمال یونیورسٹی خطے اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے پیداواری شعبہ جات اور سمندری کثرت سے استفادہ کرنے کے معاملے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اسکندرون میں واقع مصطفی یازیجی اسٹیٹ کنزرویٹری میں مغربی طرز کی موسیقی کی تعلیم کو مشرقی ثقافتی نچوڑ کے ساتھ یکساں کرتے ہوئے طالب علموں کو استفادہ کروایا جاتا ہے۔ ان میں فنونی پہلو عروج پر ہوتے ہیں۔
ہم نے جناب چانسلر سے بین الاقوامی طلباء کے کیونکر اس یونیورسٹی کو ترجیح دینے کے بارے میں ایک سوال کیا۔
انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال یونیورسٹی ہمیشہ غیر ملکی طالب علموں کو اہم امکانات فراہم کرتی ہے۔ ہمارا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیس اس حوالے سے ہر طرح کی خدمات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
ایراسموس طالب علموں کی ترک طلباء کے ساتھ مل کر رہنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تا کہ وہ ترک ثقافت کو قریب سے جاننے کا موقع حاصل کر سکیں۔ غیر ملکی طلبا کو اس شہر میں ہر طرح کی سہولتیں میسر ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں