ترکی زبان سیکھیے - 18

گذشتہ ہفتوں کے پروگراموں میں ہم نے آپ کو ترکی زبان میں مختلف زمانوں یعنی tenses کے بارے میں معلومات فرام کی تھی آج کے اس پروگرام میں زمانہ مستقبل میں منفی اور مثبت دونوں طرز کے جملوں کے بنانے کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے

260001
ترکی زبان سیکھیے - 18

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتوں کے پروگراموں میں ہم نے آپ کو ترکی زبان میں مختلف زمانوں یعنی tenses کے بارے میں معلومات فرام کی تھی آج کے اس پروگرام میں زمانہ مستقبل میں منفی اور مثبت دونوں طرز کے جملوں کے بنانے کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے
گذشتہ ہفتے ہم نے آپ کو ترکی زبان میں مختلف زمانوں کو استعمال کرتے ہوئے منفی جملےبنانے کے لیے me یا پھر maکے سابقے استعمال کیے جاتے ہیں سے آگاہ کیا تھا۔ زمانہ مستقبل میں منفی جملوں کے لیے me یا پھر maہی کو استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کے اس پروگرام میں ہم آپ کو "istemek " (یعنی چاہنا) اور " ağlamak " (یعنی رونا) دو مختلف مثالوں کے ذریعے ان کو کس طرح بنائے جانے کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔

میں چاہوں گا۔ میں نہیں چاہوں گا۔ İsteyeceğim – istemeyeceğim
تو چاہے گا۔تو نہیں چاہےگا۔ İsteyeceksin – istemeyeceksin
وہ چاہےگا۔وہ نہیں چاہے گا۔ İsteyecek – istemeyecek
ہم چاہیں گے۔ ہم نہیں چاہیں گے۔ İsteyeceğiz – istemeyeceğiz
تم چاہو گے۔ تم نہیں چاہو گے۔ İsteyeceksiniz – istemeyeceksiniz
وہ چاہیں گے۔ وہ نہیں چاہیں گے۔ İsteyecekler – istemeyecekler

یا پھر

میں روؤں گا ۔ میں نہیں روؤں گا۔ Ağlayacağım – ağlamayacağım
تو روئے گا۔ تو نہیں روئے گا۔ Ağlayacaksın – ağlamayacaksın
وہ روئے گا۔ وہ نہیں روئے گا۔ Ağlayacak – ağlamayacak
ہم روئیں گے ۔ ہم نہیں روئیں گے۔ Ağlayacağız – ağlamayacağız
تم رو گے۔ تم نہیں رو گے۔ Ağlayacaksınız – ağlamayacaksınız
وہ روئیں گے ۔ وہ نہیں روئیں گے۔ Ağlayacaklar – ağlamayacaklar

سامعین ۔ فعلِ مستقبل کی مثبت اور منفی دونوں ہی اشکال کو ترکی زبان میں کس طرح بنایا جاتا ہے اسے دو مختلف مثالوں کے ذریعے آپ کی خدمت میں پیش کیا ۔ اب آپ بھی مختلف افعال کو استعمال کرتے ہوئے فعلِ مستقبل بنا سکتے ہیں اب آپ کاغذ اور پن کو اٹھایئں اور ہم نے جو مثالیں آپ کی خدمت میں پیش کی ہیں اسے آپ نوٹ فرمالیں۔

میں چاہوں گا۔ میں نہیں چاہوں گا۔ İsteyeceğim – istemeyeceğim
تو چاہے گا۔تو نہیں چاہےگا۔ İsteyeceksin – istemeyeceksin
وہ چاہےگا۔وہ نہیں چاہے گا۔ İsteyecek – istemeyecek
ہم چاہیں گے۔ ہم نہیں چاہیں گے۔ İsteyeceğiz – istemeyeceğiz
تم چاہو گے۔ تم نہیں چاہو گے۔ İsteyeceksiniz – istemeyeceksiniz
وہ چاہیں گے۔ وہ نہیں چاہیں گے۔ İsteyecekler – istemeyecekler

یا پھر

میں روؤں گا ۔ میں نہیں روؤں گا۔ Ağlayacağım – ağlamayacağım
تو روئے گا۔ تو نہیں روئے گا۔ Ağlayacaksın – ağlamayacaksın
وہ روئے گا۔ وہ نہیں روئے گا۔ Ağlayacak – ağlamayacak
ہم روئیں گے ۔ ہم نہیں روئیں گے۔ Ağlayacağız – ağlamayacağız
تم رو گے۔ تم نہیں رو گے۔ Ağlayacaksınız – ağlamayacaksınız
وہ روئیں گے ۔ وہ نہیں روئیں گے۔ Ağlayacaklar – ağlamayacaklar

اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے سے ہم آپ کو ڈائیلاگ کی شکل میں جملوں کو پیش کریں گے ۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN 

ٹیگز:

متعللقہ خبریں