تاریخ میں آج کا دن ۔ 7 اپریل

تاریخ میں آج کا دن ۔ 7 اپریل

235066
تاریخ میں آج کا دن ۔ 7 اپریل

پروگرام" تاریخ میں آج کا دن" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
7 اپریل 1789 کو عثمانی سلطان عبدالحمید اوّل نے وفات پائی۔27 ویں عثمانی بادشاہ عبدالحمید اوّل فالج کے نتیجے میں 64 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ انہیں اپنے عہد میں مسلسل سیاسی اور فوجی اصلاحات کرنے اور خاص طور پر فوج کو نئی ساخت عطا کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ۔ جب عبدالحمید اوّل تخت نشین ہوئے تو عثمانی ۔ روسی جنگ ختم ہونے کے قریب تھی۔ کیوچک کھائنارجا سمجھوتہ طے پانے کے بعد روس اور آسٹریا کی جنگیں ان کے دور کے اہم فوجی واقعات تھے۔ انہوں نے اپنے پورے دور میں تعمیرات کے شعبے میں متعدد اہم عمارتیں تعمیر کروائیں۔ اوزی قلعے کے محاصرے کے دوران روسیوں کے 25 ہزار افراد کو قتل کرنے پر عبدالحمید اوّل کو فالج کا دورہ پڑا اور انہوں نے اپنی وفات تک سلطانی کو جاری رکھا۔ سلطان عبدالحمید اوّل کی وفات کے بعد سلطان سلیم سوئم تخت نشین ہوئے۔


7 اپریل 1939 میں اٹلی نے البانیہ پر قبضہ کرنا شروع کیا۔ دوسری عالمی جنگ میں اٹلی نے البانیہ پر قبضے کا آغاز کیا۔ جنگ کے دوران محوری قوتوں کی طرف سے قبضے میں لیا جانے والا پہلا ملک البانیہ تھا۔ 1926 کے سال سے اٹلی کے اثر و نفوذ میں ہونے کی وجہ سے صرف 5 دن میں البانیہ نے ہتھیار پھینک دئیے اور البانین کانسٹیٹیونٹ اسمبلی نے البانیہ کے تاج کو اطالوی شاہ سوئم وکٹر ایمانوئل کو پیش کر دیا۔ میسولینی کے زیر کنٹرول اطالوی فورسز نے مختصر مدت میں ملک میں ایک نئی انتظامیہ قائم کر کے البانیہ کو اپنے اگلے ہدف یعنی یونان کے خلاف ایک بیس کی شکل میں استعمال کرنا شروع کر دیا۔ البانیہ پر قبضے کے لئے میسیولینی نے ہٹلر کی منظوری حاصل کی اور اس کے طفیل جرمنوں سے زیادہ قریب ہو گیا۔ میسولینی نے بالقان میں اپنے اثر و نفوذ کے ساتھ یوگو سلاویہ کے بھی محوری طاقتوں کے ساتھ ملنے کی راہ ہموار کی۔ البانیہ میں 1944 میں نیشنلسٹ مزاحمت کاروں نے قبضے کے خلاف جدوجہد شروع کروا کے جرمنوں اور اطالویوں کو ملک سے نکالا۔ روسیوں کی مدد کے بغیر آزادی حاصل کرنے والی مشرقی یورپ کی واحد ملّت انور ہوجا کی قیادت میں البانی ملّت تھی۔


7 اپریل 1946 کو شام نے سرکاری سطح پر فرانس سے آزادی کا اعلان کیا ۔ 1500 کے سالوں کے آغاز میں عثمانیوں کے تسلط میں آنے والا علاقہ 403 سالہ ترک حکومت کے بعد پہلی عالمی جنگ فرانسیسیوں کے حاکمیت میں داخل ہو گیا۔ روس، امریکہ اور برطانیہ کے کسی پیشگی شرط کے بغیر شام کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کے اور شامی حکومت کے قومی فوج قائم کر کے مزاحمت کا آغاز کے نتیجے میں فرانسیسیوں نے ملک کو ترک کر دیا۔ تقریباً 26 سال تک فرانسیسیوں کے زیر قبضہ رہنے کے بعد شام کی طرف سے اعلان آزادی کے بعد 1947 میں انتخابات کروائے گئے جن میں شکری الواتلی صدر منتخب ہوئے۔


7 اپریل 1948 کو عالمی ادارہ صحت قائم کیا گیا۔ اقوام متحدہ سے منسلک شکل میں 26 ممالک کی منظوری کے ساتھ عالمی ادارہ صحت قائم کیا گیا۔ ادارے کا مرکز اسوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہے اور اس تنظیم کے بنیادی مقاصد کا تعین ، بین الاقوامی سطح پر صحت کے شعبے میں کی جانے والی کاروائیوں کی نگرانی کرنے، ضروری مقامات پر اقوام متحدہ کی طلب پر صحت کی سہولیات پہنچانے اور دنیا بھر میں درپیش طبی مسائل اور بیماریوں کے بارے میں ایک ریسرچر کا کردار ادا کرنے کی شکل میں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے زیر سایہ بین الاقوامی برادری کی صحت سے متعلقہ کوششیں کرنے والی اس تنظیم کے قیام کے دن کو اس کے قیام کے دن سے لے کر اب تک عالمی یوم صحت کے طور پر منایا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں