ترکی اور تعلیم ۔ 65

مرسن یونیورسٹی میں تعلیمی اور سماجی مواقع

220059
ترکی اور تعلیم ۔ 65

ترکی میں تعلیمی اداروں کی تعداد میں ہر گزرتے روز سرعت سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ ادارے ہر لحاظ سے اعلی امکانات کے مالک ہونے کے ساتھ بڑی توجہ اور دھیان سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تعلیم و تربیت کا ہدف جدت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکنے والے ، ہر شعبے میں ذمہ داری سنبھالنے میں جرات مند ی کا مظاہرہ کرنے والے ، متحرک اور آزاد سوچ سمیت جدید دنیا کے تقاضوں پر پورا اتر سکنے والے نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے۔ اب ہم گزشتہ ہفتے دیے گئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے مرسن یونیورسٹی کے چانسلر احمد چام سارے کے ساتھ ہماری بات چیت کے دوسرے اور آخری حصے کو پیش کرتے ہیں۔
سوال: مرسن یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا کس قسم کے سماجی امکانات سے استفادہ کر سکتے ہیں؟
جواب "ہماری یونیورسٹی تعلیم و تربیت کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی اہم خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہمارے طلبا و طالبات باسکٹ بال ٹائی کوانڈو، فٹ بال، والی بال ، بیڈ منٹن، ٹینس، نیز ہ بازی، اتھلیٹزم ، اسٹیپ اور ثالثہ کی طرح کے مختلف کھیلوں کی شاخوں میں اہم کامیابیوں پر اپنی مہر ثبت کرتے ہیں۔ اور ان کے حاصل کردہ اعزاز کی بدولت ہماری یونیورسٹی کا نام ہمارے ملک میں اور پوری دنیا میں مقبول ہو رہا ہے۔
ہماری یونیورسٹی میں سپورٹس ہال، جمناسٹک ہال، ٹینس کورٹس، فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال کے میدان ، دوڑوں کے لیے ٹریک اور 5 ہزار افراد کی گنجائش کا حامل اسٹیڈیم ، منی گولف فیلڈ، تفریحی مقامات اور کورڈ سومنگ پول جیسے امکانات موجود ہیں۔
مرسن یونیورسٹی میں طبی خدمات کا شعبہ طلبا کو حفظان ِصحت کی سہولیات اور امکانات فراہم کرتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر طلبا کے فائدہ حاصل کر سکنے والے جدید طبی امکانات اس اسپتال میں موجود ہیں۔
مرسن میں ہماری یونیورسٹی سے وابستہ سرکاری اور نجی ہاسٹلز موجود ہیں۔ علاوہ ازیں ایک سستا شہر ہونے کی بنا پر ہمارے طلبا اپنے بجٹ کے مطابق فلیٹ بھی کرائے پر لے سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے ضرورت مند طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے زیر مقصد اسٹوڈنٹ سوشل ہیلپنگ پراجیکٹ پر عمل در آمد کیا جاتا ہے۔ مرسن یونیورسٹی انجمن برائے گریجویٹس کی طرف سے سر انجام دیے جانے والے منصوبے کی بدولت ہماری یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹاف اور گریجویٹس کی ہر ماہ رضاکارانہ مالی امداد کے نتیجے میں حاجت مند طلبا کو وظیفہ عطا کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی میں ضرورت مند طلبا کے لیے مفت ناشتے کا انتظام بھی موجود ہے اسوقت 1500 طلبا اس امکان سے استفادہ کر رہے ہیں۔قرضے اور ہاسٹلز کی ڈائریکٹریٹ جنرل اور وزارت عظمی کی جانب سے ہر برس منتخب کردہ طلبا کوقرضے اور وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔
ہم نے جناب چانسلر سے مرسن یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی سرگرمیوں اور طلبا کی کامیابیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ" ہماری یونیورسٹی میں ہر برس خاصکر عالمی ثقافتی انجمنوں کے زیر اہتمام اور ترکی زبان کے تعلیمی مرکز کے بھی تعاون سے پکنک، ثقافتی ایام، سیر و تفریح اور کنسرٹس کا انعقاد ہوتا ہے۔ روایتی طور پر ہر موسم بہار میں ترکی زبان کے تعلیمی مرکز کی قیادت میں موسم بہار پکنک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
خاصکر سرکاری موسیقی کے میدان میں مرسن یونیورسٹی اپنا نام پیدا کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر وائلن کے شعبے میں زیر تعلیم ہمارے طالب علم نے دنیا کے اعلی ساکھ کے حامل کلاسیکی موسیقی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن لی۔ اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی ہمارے طلبا نے نمایاں درجے حاصل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں مرسن یونیورسٹی اکیڈمک چیمبر آرکسٹرا، نوجوان اور متحرک ڈھانچے اور دیگر خصوصیات کے ساتھ نمایاں ہے۔
اسی طرح ہمارے طلبا و طالبات سائنسی میدان میں بھی اہم سطح کے کارنامے سر انجام دیتے ہیں۔
ہم نے آخر میں پروفیسر چام سارے سے بین الاقوامی طلبا کو دعوت دینے کی گزارش کی۔
" مشرقی بحیرہ روم کے ایک اہم ساحلی شہر مرسن میں واقع مرسن یونیورسٹی کے اساتذہ اعلی پائے کے ہیں۔ ہماری یونیورسٹی سائنسی و علمی تحقیقات میں نمایاں امکانات کی مالک ہے۔ ہم ان تمام تر امکانات سے استفادہ کرنے کے لیے آپ پیارے نوجوانوں کو مرسن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں