ترکی اور تعلیم ۔ 58

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح کے مواقع

215889
ترکی اور تعلیم ۔ 58

" کسی مقصد سے وابستہ نہ ہونے والی روح بھٹک جاتی ہے، کیونکہ ہر مقام پر ہونا کسی بھی مقام پر نہ ہونے کا مفہوم رکھتا ہے۔"
ہم نے آج کی قسط کا آغاز سولہویں صدی سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی مصنف مونٹیگنے سے ایک اقتباس سے کیا ہے۔ ہم کسی مقصد سے وابستگی اور اس مقصد کے زیر تحت محنت و مشقت کرتے ہوئے اپنے آپ کو مزید فائدہ مند فرد بننے کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اس اہم اد ب دان کی یاد تازہ کرنا بھی سود مند ثابت ہو گا۔
مونٹیگنے نے اپنی تصانیف میں اولین طور پر انسانی محبت، اچھائی، تعاون، آزادی اور مطالعہ کرنے کی عادات پر منفرد طرز کی تحریروں کو جگہ دی۔ ان تحریروں کو ہر کس کو سمجھ آسکنے پر مبنی ایک اسلوب کے ساتھ قلم بند کیا۔ مونٹیگنے کو تجرباتی تحریروں کا بانی بھی تصور کیا جاتا ہے۔
اس ہفتے بھی ہم یورپی یونین امور کی وزارت کے ما تحت یورپی یونین کے پروگرام برائے تعلیم و نوجوان کے دفتر جس کا مختصر نام ترک قومی ایجنسی ہے میں اعلی تعلیم کے کوآرڈینیٹر الیاس اولگر اور یونان سے آتے ہوئے ترکی میں ایراسموس کا تجربہ کرنےو الی ماریہ کونستانتوپولو کے ساتھ ہماری بات چیت کے آخری حصے کو پیش کریں گے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ان ہنستے مسکراتے چہروں نے ہمیں مزید کیا کچھ بتایا ہے۔
ماریہ ایراسموس پروگرام کے دائرہ کار میں ترکی میں زیر تعلیم ہیں۔ ایتھنز کی پانتھیون یونیورسٹی سے آنے والی ماریہ اسوقت انقرہ یونیورسٹی کی فکیلٹی آف سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ ترکی میں کلاسسز کا آغاز ستمبر میں ہوتا ہے لیکن وہ ترکی کی سیر کرنے کے زیر مقصد ماہ جون میں ہی ہمارے ملک آگئی تھیں ۔ ان کو ترکی زبان پر خاصا عبور حاصل ہے۔ کیونکہ یہ اسوقت انقرہ یونیورسٹی کے لسانی مرکز تومیر میں ترکی زبان کے اسباق لے رہی ہیں۔
تو آئیے اب ماریہ سے دریافت کرتے ہیں کہ انہوں نے گرمیوں میں ترکی میں کیا کچھ کیا۔
"میں نے خوب سیر تفریح کی۔ میں پاموک قلعے اور کپادوکیا گئی جو کہ سحر انگیز مقامات تھے۔ آپ ای ایسا ین سے واقف ہوں گے یعنی ایرسموس سٹوڈنٹ نیٹ ورک۔ اس نے طلباء و طالبات کے لیے ایک سیر و تفریح کے پروگرام کو منظم کیا۔ جس میں ترکی میں موجود ایراسموس طلباء نے شرکت کی۔ ہم نے انقرہ کے بھی تقریباً سبھی مقامات کی سیر کی۔ ہم مزار اتاترک گئے، انقرہ قلعہ دیکھا، مساجد اور آثارِ قدیمہ کے عجائب گھروں کی سیر کی۔ ترکی کے تقریباً تمام تر علاقوں میں قدیم نوادرات کے باقیات کو دیکھنا ممکن ہے۔ ترکی میں سیر کرنے کے قابل لا تعداد مقامات موجود ہیں۔
میں اب کے بعد استنبول کی سیر کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں ایک بار قونیا بھی جا چکی ہوں اور دوبارہ جانے کی خواہش رکھتی ہوں۔
ہم نے ان سے سوال کیا کہ آیا کہ آپ ایراسموس پروگرام کے تحت اپنے دوستوں کو انقرہ اور انقرہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیں گی؟
"جی ہاں بالکل مشورہ دوں گی۔ کیونکہ انقرہ کے باسی انتہائی مہمان نواز ہیں۔ یہاں پر قیام کے دوران آپ کو ہر گز مشکل پیش نہیں آئے گی۔ وہ لوگ یہاں آتے ہوئے ترک ثقافت کا قریبی طور پر جائزہ لینے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں کے رسم و رواج بھی مختلف طرز کے ہیں۔ اور ہاں ترک کھانے بھی لذیذ اور عمدہ ہیں۔
یونان سے ترکی آنے کی سوچ رکھنے والوں کو مفروضات کو ایک طرف چھوڑتے ہوئے بذات خود حقائق کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔ ہم دو ہمسایہ ملک ہیں۔ یہاں پر کئی انسانوں نے میری مدد کی۔ میں ایراسموس کے رابطہ افسر الیاس اولگر کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ علاوہ ازیں میری یونیورسٹی کے اندر موجود ایراسموس کے دفتر کے ملازمین کی بھی مشکور وممنون ہوں۔
ماریہ سے اب کے بعد کا سوال اعلی تعلیم کے رابطہ افسر الیاس اولگر نے دریافت کیا۔۔ ماریہ آپ جانتی ہیں کہ ترکی میں یونیورسٹیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ آپ اپنی پی ایچ ڈی کو مکمل کرنے والی ہیں۔ کیا آپ اس کے بعد یہاں پر قیام کرنے اور ترک یونیورسٹیوں میں تدریسی کرنا چاہیں گی؟
" میں نے اس بارے میں سوچا ہیں نہیں تھا کیوں نہیں ۔ مجھے اس چیز سے انتہائی خوشی ہو گی۔ میں اسوقت تھیسز پر کام کر رہی ہوں۔"
آپ کے تھیسز کا موضوع کیا ہے؟ " میں ایک یونانی سیاسی جماعت کا ایک ترک سیاسی جماعت کے ساتھ موازنہ کر رہی ہوں۔ یعنی میں یونانی پاسوک پارٹی اور ترکی کی موجودہ اقتدار کی جماعت آک پارٹی کا موازنہ کر رہی ہوں۔ ویسے بھی میرا ترکی آنے کا مقصد بھی یہی تھا۔ کیونکہ میں یہاں پر بذات خود اس پارٹی کے امور کا جائزہ لے سکتی ہوں۔ اور تھیسز کے لیے وسیع پیمانے کی تحقیقات کر سکتی ہوں۔ تومیر میں ترکی زبان کو مزید سیکھتے ہوئے ترک ذرائع ابلاغ سے بھی استفادہ کر پا رہی ہوں۔ ایراسموس نے مجھے ان تمام امکانات کا موقع فراہم کیا ہے۔"
ہمارے اس پروگرام کا وقت ختم ہونے کو ہے تو آئیے اس قبل الیاس اولگر سے آخری سوال کرتے ہیں۔ ایراسموس پروگرام سے استفادہ کرنے کے خواہاں نوجوانوں کو کہاں سے شروعات کرنی چاہیے؟
" اولین طور پر انہیں اپنے اپنے ملک میں واقع ایراسموس کے دفتر سے رجوع کرنا چاہیے اور اپنی نیت کا اظہار کریں۔ ترکی میں ایراسموس پروگرام سے استفادہ کرنے اور اس بارے میں سوالات کا جواب تلاش کرنے کے لیے آپ ہمیں مندرجہ ذیل ایڈریس پر ای میل کر سکتے ہیں۔ yuksekogretim@ua.gov.tr
آپ ہم سے ہمارے فیس بک ایڈرس ٹی آرٹی ہوریزون اورurdu@trt.net.tr کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں