کیا آپ جانتے ہیں 05

کیا آپ جانتے ہیں

201971
کیا آپ جانتے ہیں 05

اشتہار بازی صارف اور تیار کنندہ کمپنی کے درمیان ایک بنیادی رابطے کا نام ہے ۔ اشتہارات کو جاذب بنانے اور صارفین کو ان اشتہارات کے مضر اثرات سے دور رکھنے کےلیے ایک اشتہاری ادارہ بھی قائم کیا گیا ہے۔
یہ ادارہ صارفین کو اشیا کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کرنے اور ان کے معاشی مفادات کے تحفظ اور دیگر کمپنیوں کے درمیان مقابلے بازی کے رحجان کی روک تھام کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
وزارت کسٹم اور تجارت کی نگرانی میں قائم یہ ادارہ تجارتی تشہیر اور اشتہارات کےلیے بعض قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا مجاز ہوتا ہے ۔ ان قواعد کی سولوہیں شق کی خلاف ورزی کے حامل اشتہارات کو احتیاطی طور پر تین ماہ کےلیے ممنوع قرار دیا جا سکتا ہے ۔ ادارہ صارفین کے تحفظ کو ممکن بنانے کے لیے قانونی احکامات اور دیگر اشتہاری ضوابط کی روشنی میں بھی فیصلہ کرنے کا پابند ہوتاہے۔
مذکورہ ادارہ اپنے فیصلوں کے اعلان کےلیے اپنی سرکاری ویب سائٹ کا استعمال کرتاہے اور کسی صارف کو اعتراض ہونے کی صورت میں وہ بھی اسی ویب سائٹ پر موجود ای میل ایڈریس کے ذریعے اپنی شکایات بیان کر سکتا ہے۔

ہمارے اس کرہ ارض پر زندہ رہنے کےلیے پانی ایک بنیادی عنصرہے جو کہ ہماری زمین اور اس پر بسے تمام جانداروں کے وجود کا ایک اہم حصہ ہے ۔ پانی کی آلودگی کو ہماری زندگیوں کو گندہ کرنے کے معنوں میں لیا جا سکتا ہے۔
پانی کی آلودگی کا مطلب اس کی قدرتی ،حیاتیاتی اور تابکاری ساخت کو متاثر کرنے کا نام ہے ۔ کیمیائی طور پر آلودہ پانی حیاتیاتی زندگی کے توازن کو بھی خراب کرتاہے۔ گندہ پانی اس کے علاوہ زمین پر بسے تمام جانداروں کی جسمانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتےہوئے وبائی امراض پھیلانے کا بھی موجب بنتا ہے۔


پانی آلودہ کرنے کے عوامل میں زرعی ادویات کا بے جا استعمال ، قدرتی یا مصنوعی زمینی ساخت کے طور پر خرابی ، خراب پودے، حیوانی و زہر آلود صنعتی فضلہ جات وغیرہ شامل ہیں۔
کسی بھی ملک کے صنعتی ادارے سے خارج ہونے والے مائع فضلہ جات پانی کی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔ علاوہ ازیں صنعتوں میں اضافے اور دیہاتوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کی فراوانی سے گندہ پانی قابل استعمال پانی میں شامل ہو کر بھی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔
پانی کی آلودگی روکنے کےلیے صنعتی تنصیبات کو آبادی سے دور قائم کرنے اور ان سے خارج ہونے والے فضلہ جات کو صاف کرنے سے متعلق کارخانوں کا قیام ضروری ہے۔
پانی کے ذخائر کو انسانی و حیوانی موجودگی سے دور رکھنے سمیت پیکٹوں ،شیشے اور گتے کی تیاری میں قابل تجدید مواد کا استعمال کرنا ، زرعی ادویات کو مضر اجزا سے پاک رکھنا اور ہر قسم کے فضلہ جات کو استعمال کے دوبارہ قابل بنانا اہم ہے ۔
صاف پانی دنیا میں زندگی کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے جس کے تحفظ کے لیے پانی کو صاف آلودگی سے بچانا وقت کا اہم تقاضا اور ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ تیار کنندہ اور درآمداتی کمپنیاں اپنی فروخت شدہ یا درآمد شدہ مصنوعات کی مقرر کردہ مدت استعمال کےلیے تکنیکی عملے اور فاضل پرزہ جات کا ذخیرہ کرنے اور ان کی مرمت وغیرہ کرنے کی پابند ہوتی ہیں۔
قانونی طور پر ا شیا کی نوعیت کے مطابق ان کی مدت معیار کا تعین کیا جاتا ہے :
جن میں کمپیوٹر ماوس ، کی بورڈ، پی سی کیمرہ ، پروسیسرز، کارڈ ریڈرز ، ہارڈ ڈسکس، اسپیکر،ہیڈ فونز ، کنورٹرز ،ریگولیٹرز اور موٹر گاڑیوں کے فاضل پرزے شامل ہیں جن کی مدت استعمال تین سال کےلیے ہوتی ہے۔


اس کے علاوہ ماں اور بچوں سے متعلق اشیا ، چشمے، ایکزاس فینز، واٹر پمپ ، والوز ، بیٹریاں ، خود کار نلکے، موبائل فونز، سیٹلائٹ فونز، وائس ریکارڈرز ایمپلی فائر گی پی ایس ،کیمروں کے لیے مدت استعمال پانچ سال ہے جبکہ ڈیکٹ فونز، الارام سسٹمز،کمپیوٹرز ، مونیٹرز ، پرنٹرز، پلے اسٹڑیشنز، کیلکولیٹرز، ہیئر ڈرائیرز، شیورز اور میوزیک سیٹس کےلیے یہ مدت سات سال مختص کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ ہیٹنگ سسٹمز کے لیے پندرہ سال اور ان کے علاوہ دیگر مصنوعات کےلیے یہ مدت دس سال مقرر کی گئی ہے۔
مقرر کردہ مدت کے دوران بعد از فروخت سروس سے فائدہ حاصل کرنا ہر صارف کا قانونی حق ہے ۔
کسی بھی اشیا کو تیار کرنے یا درآمد کرنے والی کمپنی اپنی مصنوعات کو متعارف کروانے کےلیے اس کے طریقہ استعمال سے متعلق ایک دیباچہ دینے کی پابندہے ۔ اسٹیشنری ، ہارڈ وئیر ، صراف،دستکاریاں، غذائی اشیا اور صابن وغیرہ سے مشابہہ بعض مصنوعات کے علاوہ ہر اشیا اس دیباچے کے ساتھ فروخت کی حامل ہوتی ہیں۔
درآمدی اشیا کے طریقہ استعمال سے متعلق دیباچوں کو مقامی زبان میں بدلنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ جن پر بوقت ضرورت بعض بین الاقوامی علامات بھی دی جاتی ہیں۔ اس متعارفی دیباچوں کو ہر فروخت شدہ اشیا کے ساتھ دینا ضروری ہے تاہم اس کے علاوہ صارفین کو سی ڈی یا کسی دوسرے ذرائع کے تحت بھی یہ معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔


دیباچے پر اشیا فروخت کنندہ کے تمام کوائف اور اشیا کی منتقلی سے متعلق ضروری تدابیر کے ساتھ ساتھ اشیا کی ماحول اور انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق معلومات درج کی جاتی ہیں۔ اس معلومات میں اشیا کی تکنیکی خصوصیا ت اور صارفین کی آسانی کےلیے درج بعض اشکال بھی نمایاں کی جاتی ہیں۔
خریدی جانے والی اشیا کے ہمراہ تعارفی دیباچے کی عدم موجودگی کی صورت میں وزارت تجارت کے ضلعی محکمے کو مطلع کرنا ضروری ہوتاہے جس کے نتیجے میں یہ محکمہ فروخت کنندہ کو سزا کا مستحق قرار دیتے ہوئے اسے اس دیباچے کی صارف کو فراہمی کا پابند بنانےکی تلقین کرتا ہے۔





ٹیگز:

متعللقہ خبریں