ترکی زبان سیکھیے - 04

ترکی زبان کے اسباق۔ مریم اور ریسپشنسٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ہم نے اپنے گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ آج کے اس پرگرام میں ہوٹل کے ریسٹورانٹ میں مریم اور ویٹر کے درمیان ناشتے پر ہونے والی بات چیت کو ایک ساتھ ہی سنتے ہیں

196843
ترکی زبان سیکھیے - 04

قارئین کرام سٹوڈنٹ ہوسٹل میں قیام کرنے سے قبل ہوٹل میں رہنے کا پلان بنانے والی مریم نے ہوٹل میں سنگل روم کرایے پر حاصل کیا ۔ مریم اور ریسپشنسٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ہم نے اپنے گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ آج کے اس پرگرام میں ہوٹل کے ریسٹورانٹ میں مریم اور ویٹر کے درمیان ناشتے پر ہونے والی بات چیت کو ایک ساتھ ہی سنتے ہیں۔

Meryem: Günaydın. 
Garson : Günaydın efendim.
Meryem: Harika. Ne kadar zengin bir mönünüz var. Ben kahvaltıda bu kadar çeşit görmemiştim.
Garson: Efendim, Türk kahvaltı sofrası dünyada meşhurdur. Sıcak ve soğuk her türlü yiyeceğimiz var.
Meryem: Kaç tür böreğiniz var?
garson: Efendim, normalde kahvaltıda su böreği yenir. Fakat Diğer börek türlerimizde var. Örneğin, sigara böreği, kol böreği, patatesli börek, peynirli börek, kıymalı börek. 
Meryem: Galiba, Türk sofrasında, özellikle kahvaltıda zeytin de çok yenir. 
Garson: Evet efendim. En iyi zeytinler Ege bölgesinde yetişir. 
Meryem: Demek biz bugün ağzımıza layık bir kahvaltı yapacağız.
Garson: Afiyet olsun efendim.
Meryem: Teşekkür ederim.

مریم: صبح بخیر۔
ویٹر: صبح بخیر محترمہ۔
مریم: واہ کیا بات ہے۔ آپ کا مینو تو مختلف اقسام کے کھانوں سے مزین ہے۔ میں نے ناشتے میں اتنی زیادہ اقسام نہیں دیکھی تھی۔
ویٹر: محترمہ ترکوں کا ناشتہ تو دنیا بھر میں مشہور ہے۔ گرم اور ٹھنڈے ہر اقسام کے کھانے موجود ہیں۔ مریم: کتنی اقسام کے پیٹیس موجود ہیں؟
ویٹر: محترمہ عام طور پر ناشتے میں عام طور پر قتلمہ طرز کا پیٹیس کھایا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں دوسری اقسام کے بھی پیٹیس موجود ہیں۔ مثلاً سگریٹ کی طرز والا، بازو کی شکل والا ، پینر ولا، آلووں سے بھر ہوا اور قیمے سے بھر ہواپیٹیس۔ 
مریم: ترک ، ناشتے میں خاص طور پر زیتوں کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔
ویٹر: جی ہاں محترمہ، بہترین زیتون ایجین کے علاقے میں پیدا ( اُگتے )ہوتے ہیں۔
مریم: اچھا تو آج ہم بڑا زبردست قسم کا ناشتہ کریں گے۔
ویٹر: یہ ناشتہ آپ کی صحت کے لیےاچھا ثابت ہو۔
مریم: شکریہ ۔

سامعین۔ ابھی آپ نے مریم اور ویٹر کے درمیان ہونے والی گفتگو سماعت فرمائی۔ آئیے اب اس گفتگو میں استعمال کیے جانے والے الفاظ اور جملوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہیں۔ 
مریم ہوٹل میں قیام کے پہلے روز صبح آٹھ بجے ناشتے کے لیے نیچے ریسٹورانٹ جاتی ہے۔ یہاں پر وہ ویٹر کو صبح بخیر کہتی ہے اور بعد میں بڑے بڑے میزوں پر سجے ہوئے کھانوں کی اقسام کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے اور 
Harika. Ne kadar zengin bir mönünüz var. Ben kahvaltıda bu kadar çeşit görmemiştim.
(واہ کیا بات ہے۔ آپ کا مینو تو مختلف اقسام کے کھانوں سے مزین ہے۔ میں نے ناشتے میں اتنی زیادہ اقسام نہیں دیکھی تھی۔) کہتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہے۔ ویٹر ترک ناشتہ دنیا بھر میں مشہور ہونے اور ہر قسم کے گرم اور ٹھنڈے کھانے موجود ہونے کا ذکر کرتا ہے۔ مریم ٹیبل پر پڑے مختلف اقسام کے پیٹیس کو دیکھتی ہے اور ان کی اقسام کے بارے میں پوچھتی ہے۔ویٹر Börek یعنی پیٹیس کی اقسام گنتا ہے : Su böreği Sigara böreği,Kol böreği, patatesli börek, peynirli börek, kıymalı börek. لیکن ناشتے کی میز پر عام طور پر قتلمہ طرز کا پیٹیس موجود ہونے سے آگاہ کرتا ہے۔ مریم ترکوں کے ناشتے میں وافر مقدار میں زیتون کے استعمال ہونے کا مشاہدہ کرتی ہے جس پر ویٹر اسے بہترین زیتون ترکی کے بحرہ ایجین کے علاقے میں اُگنے سے آگاہ کرتا ہے۔ بعد میں مریم Ağzımıza layık bir kahvaltı yapacağız آج ہم بڑا زبردست قسم کا ناشتہ کریں گے کے الفاظ دراصل کھانے کے بہت لذیز ہونے کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ ویٹر اس پر Afiyet olsun آپ کی صحت کے لیےاچھا ثابت ہو ،کے الفاظ استعمال کرتا ہے۔ یہ الفاظ دراصل کھانا کھانے کو جانے والے، کھانا کھانے والے یا پھر کھانا کھانے سے واپس آنے والے شخص کو کہنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
 
سامعین۔آئیے اب مریم کی ریسٹورانٹ میں ویٹر سے ہونے والی گفتگو کو ایک بار پھر اکھٹا ہی سنتے ہیں۔

Meryem: Günaydın. 
Garson : Günaydın efendim.
Meryem: Harika. Ne kadar zengin bir mönünüz var. Ben kahvaltıda bu kadar çeşit görmemiştim.
Garson: Efendim, Türk kahvaltı sofrası dünyada meşhurdur. Sıcak ve soğuk her türlü yiyeceğimiz var.
Meryem: Kaç tür böreğiniz var?
garson: Efendim, normalde kahvaltıda su böreği yenir. Fakat Diğer börek türlerimizde var. Örneğin, sigara böreği, kol böreği, patatesli börek, peynirli börek, kıymalı börek. 
Meryem: Galiba, Türk sofrasında, özellikle kahvaltıda zeytin de çok yenir. 
Garson: Evet efendim. En iyi zeytinler Ege bölgesinde yetişir. 
Meryem: Demek biz bugün ağzımıza layık bir kahvaltı yapacağız.
Garson: Afiyet olsun efendim.
Meryem: Teşekkür ederim.

مریم: صبح بخیر۔
ویٹر: صبح بخیر محترمہ۔
مریم: واہ کیا بات ہے۔ آپ کا مینو تو مختلف اقسام کے کھانوں سے مزین ہے۔ میں نے ناشتے میں اتنی زیادہ اقسام نہیں دیکھی تھی۔
ویٹر: محترمہ ترکوں کا ناشتہ تو دنیا بھر میں مشہور ہے۔ گرم اور ٹھنڈے ہر اقسام کے کھانے موجود ہیں۔ مریم: کتنی اقسام کے پیٹیس موجود ہیں؟
ویٹر: محترمہ عام طور پر ناشتے میں عام طور پر قتلمہ طرز کا پیٹیس کھایا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں دوسری اقسام کے بھی پیٹیس موجود ہیں۔ مثلاً سگریٹ کی طرز والا، بازو کی شکل والا ، پینر ولا، آلووں سے بھر ہوا اور قیمے سے بھر ہواپیٹیس۔ 
مریم: ترک ، ناشتے میں خاص طور پر زیتوں کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔
ویٹر: جی ہاں محترمہ، بہترین زیتون ایجین کے علاقے میں پیدا ( اُگتے )ہوتے ہیں۔
مریم: اچھا تو آج ہم بڑا زبردست قسم کا ناشتہ کریں گے۔
ویٹر: یہ ناشتہ آپ کی صحت کے لیےاچھا ثابت ہو۔
مریم: شکریہ ۔

سامعین۔ آ ئندہ ہفتے کے پروگرام میں مریم کے ہوٹل میں قیام کے دوسرے روز ہونے والی گفتگو سے متعلق آپ کو آگاہی فراہم کریں گے اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ 
HOŞÇA KALIN

ٹیگز:

متعللقہ خبریں