ترکی اور تعلیم ۔ 54

ترک یونیورسٹیوں میں وظیفے کی سہولت

185439
ترکی اور تعلیم ۔ 54

چاروں موسموں میں سے ہر ایک کو بھر پور طریقے سے گزارنے والے ترکی کے متعدد شہر ان ایام میں برف کی سفید چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔موسم چاہے کس قدر سرد ہی کیوں نہ ہو ، ہم ہمیشہ کی طرح آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام خلوص پیش کرتے ہیں۔
ہم نے سال 2014 بھر کے دوران اس پروگرام کی وساطت سے بین الاقوامی تعلیمی سرگرمیوں اور ترکی میں حصول تعلیم کے لیے آپ کے ذہنوں میں ابھر سکنے والے سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی۔
اس دوران کئی ایک شہروں کو طلباء و طالبات کی ضروریات اور توقعات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپ سے متعارف کرایا گیا۔ ترکی کی مشہور یونیورسٹیوں کے چانسلر ز اور سربراہان کے ساتھ انٹرویوز کرتے ہوئے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی" آپ کے خیال میں بین الاقوامی طلباء اس شہر اور اس یونیورسٹی کو کیوں کر آئیں؟"
نہ صرف معمول کی تعلیم بلکہ وسیع پیمانے پر تعلیمی سرگرمیوں کے فوائد پر بھی روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ نوجوانوں کی بین الاقوامی گہما گہمی میں خدمات کا موقع فراہم کرنے والے اور ان کے فائدہ مند شہری بننے کے لیے وضع کردہ رضاکارانہ سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ عالمی سطح پر اہم کارناموں پر اپنی مہر ثبت کرنے والی ممتاز شخصیات کی ایک عالمی مسئلے کی ماہیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کی بیروز گاری کے مسائل کے حل کے بارے میں تجاویز اور مشوروں سے بھی آگاہی کرائی گئی۔
ہم امسال بھی ان تمام تر شعبوں کے ماہرین، اساتذہ اور تجربہ کار نوجوانوں کے خیالات و تاثرات کو آپ تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
تو آئیے اس ہفتے بین الاقوامی گہما گہمی کے کیونکر اس قدر اہم ہونے ، ہمیں کس قسم کے فوائد پہنچانے اور ہمیں کس طرح کی زندگیاں بسر کرنے میں رہنمائی کرنے کے بارے میں پیش کردہ معلومات کی یاد دہانی کراتے چلیں ۔
آجر حضرات عمومی طور پر مشکلات سے دو چار ہوتے ہوئے ان سے سبق سیکھنے والے امیدواروں کو نوکری دیتے ہیں کیونکہ یہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ چیز محض کسی کامیاب لیڈر کا مرتبہ حاصل کرنے کی اہم ترین خصوصیات میں سے ایک ہے تو یہ بیک وقت ایک اچھی ٹیم کا رکن بننے کا تقاضا ہونے والی ایک خصوصیت بھی ہے۔
بیرون ملک قیام کے دوران فروغ دیے گئے اہم عناصر یعنی نئے انسانوں اور معاشروں کے ساتھ کس طرح باآسانی ہم آہنگی قائم کرنا ، مسئلے کا حل تلاش کرنے میں نتیجے کا حامل نقطہ نظر ، خود مختاری اور لچکدار رویہ وغیرہ بھی آپ کو دیگر امیدواروں کے درمیان برتری دلائے گا۔
ترکی میں تعلیم کے حصول کے دوران بلا شبہہ جمہوریہ ترکی کے وسائل سے آپ بھر پور طریقے سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
جمہوریہ ترکی بین الاقوامی طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کے لیے دیے جانے والے سرکاری وظیفہ سے استفادہ کرنے کے امکانات فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ وظیفے ماہانہ طور پر ، یونیورسٹی کی فیس ، ہیلتھ انشورنس، ہاسٹل میں رہائش، ترکی زبان کی تعلیم اور یونیورسٹی میں رجسڑیشن کے لیے آنے جانے کے اخراجات کو ادا کرنے کی طرح کی مختلف نوعیت کےحامل ہیں۔ ترکی سے تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے بین الاقوامی طلباء و طالبات کو بذریعہ انٹر نیٹ درخواست دائر کرنا مقصود ہے۔ یہ درخواست www.trscholarships.org اور www.turkiyeburslari.gov.tr ویب سائٹس کےذریعے جمع کی جا سکتی ہے۔ یہ درخواستیں عمومی طور پر موسم بہار میں لی جاتی ہیں۔ ان تاریخوں کا متعلقہ ویب سائٹس پر اعلان کیا جاتا ہے ، اور انڈر گریجویٹ اور ماسٹرز کی درخواستوں کی تاریخیں مختلف ہوتی ہیں۔ ایپلیکشن جمع کراتے وقت مطلوبہ دستاویزات کو ترکی زبان میں ترجمہ کیے بغیر اور یجنل زبان میں اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ترکی سے وظیفہ حاصل کرنے کی درخواستوں کا دو مرحلوں پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے تو دوسرا مرحلہ انٹرویو پر مبنی ہے۔ انڈر گریجویشن کے لیے انٹر میڈیٹ میں 70 فیصد نمبروں کا حصول لازمی تصور کیا جا تا ہے تو ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے لیے یہ شرح 75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلباء کے لیے یہ شرح 90 فیصد ہے۔
جو طالب علم اپنی درخواست کے ساتھ تمام تر مطلوبہ ڈیکومینٹس اپ لوڈ کر لیتے ہیں ان میں سے پہلے مرحلے کو پار کرنے والوں کو انٹرویو کی دعوت دی جاتی ہے۔ جس کے بارے میں ای میلز اور متعلقہ ویب سائٹس پر اطلاع دی جاتی ہے۔ یہ انٹرویوز طالب علموں کے مقیم ہونے والے ملکوں میں موجود ترک سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں سر انجام پاتے ہیں۔ اگر کسی ملک میں ترک نمائندہ دفتر موجود نہیں ہوتا تو پھر یہ انٹرویو مواصلاتی طریقے سے کیا جاتا ہے۔
ایراسموس کی طرح کے منصوبے ترکی کے وظیفوں کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔ خصوصی صلاحیت کی بدولت داخلہ دینے والی جامعات میں ایپلیکشنز دائر کرنے کے خواہاں طالب علموں کو مطلوبہ یونیورسٹیوں کی کسوٹیوں پر پورا اترتے ہوئے براہ راست یونیورسٹی سے داخلے کی قبولی حاصل کرنا لازمی ہے۔ داخلہ حاصل کرنے کے بعد اور کچھ مدت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہ طلباء وظیفہ حاصل کرنے کی درخواستیں جمع کرنے کے اہل بن جاتے ہیں۔ ترکی سے تعلیم کا وظیفہ حاصل کرنے والے طالب علموں کو متعلقہ یونیورسٹی یا پھر ٹرکش انسٹیٹیوٹس میں ترکی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جس سے غیر ملکی طالب علموں کو ترکی میں زندگی بسر کرنے اور ترک ثقافت و اقدار کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا کئی دیگر ملکوں کی سیر و سیاحت کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں اس کے لیے تمام تر تعلیم کو بیرون ملک میں حاصل کرنا بھی شرطیہ نہیں ہے۔ کسی ایک سمسٹر کے لیے بھی طالب علم دوسرے ملک میں تعلیم کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں ایراسموس اس ضمن میں تقریباً دس ملکوں تک مختلف سمسٹرز کی تعلیم حاصل کرنے کے امکانات فراہم کرتا ہے۔
تعلیم حاصل کرنے کی خاطر ترکی کی طرح کے ثقافتی لحاظ سے کثیر سرمائے کے مالک جغرافیے میں قیام کرتے ہوئے آپ اس کے ہمسایہ ملکوں کی سیر کرنے کا بھی موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
کے ذہنوں میں آنے والے سوالات کے لیے آپ ہم سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
urdu@trt.net.tr



ٹیگز:

متعللقہ خبریں