ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

61002
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

آج کے ترک اخبارات نے 23 اپریل قومی حاکمیت و بچوں کے تہوار کے حوالے سے خبروں کو وسیع جگہ دی ہے۔
روزنامہ خبر ترک "23 اپریل مبارک ہو" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ اتاترک کی طرف سے بچوں کو تحفے میں دیے گئے 23 اپریل قومی حاکمیت و یوم اطفال اور قیام اسمبلی کی 94 ویں سالگرہ بڑے دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں بچوں کے واحد تہوار کی خصوصیت کے حامل اس خوشی کے موقع پر ہم تمام تر عالمی بچوں کو مبارکبار پیش کرتے ہیں۔
روزنامہ سٹار نے " پیارا ترین تہوار" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ اس تہوار کو ملک بھر میں بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ بڑے تجسس اور دلچسپی کے ساتھ انتظار کردہ اس تہوار کو شہروں میں پیدل مارچ، کارناوال ، تھیٹر کھیل، بچوں کے لیے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں سمیت متعدد دیگر تقریبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
روزنامہ صباح "بچوں کے لیے خوبصورت ترین تحفہ" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ آج منعقد ہونے والی تقریبات میں قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے ایک خصوصی شو کا اہتمام بھی شامل ہے۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ جنگ نجات اور قیام جمہوریہ کے حوالے سے ایک تھری ڈی شو کا اہتمام کیا جائیگا جس میں قیام جمہوریہ کی داستان کو روشنیوں کی مدد سے اسمبلی کی عمارت کے سامنے والے حصے میں جانبر کیا جائیگا۔اور قومی اسمبلی کے بعض دروازوں اور راہداریوں کو روشنیوں سے منور کیا جائیگا۔ یہ لیزر شو 24 تا 27 اپریل تک دوبارہ پیش کیا جائیگا جس سے عوام الناس بھی محظوظ ہو سکیں گے۔
روزنامہ ینی شفق نے اطلاع دی ہے کہ استنبول میں "بین الاقوامی امن کی روٹی" کے دائرہ کار میں پانچویں بار منعقد ہونے والی تقریب میں عالمی بچوں نے شرکت کی۔ پاکستان، انڈونیشیا، افغانستان، آذر بائیجان، فلسطین، جورجیا، کرغزستان، منگولیا اور تھائی لینڈ سے آنے والے بچوں نے امن کی روٹی مل کر تیار کی۔
اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں سے خونریزی، آنسوؤں اور جنگوں سے متاثرہ بچوں کی مہمان نوازی کی گئی ہے اور ان بچوں نے اپنے اپنے ملک سے لائے گئے آٹے کے ساتھ روٹیاں تیار کیں جن کو دنیا بھر کے سربراہان کو بجھوایا گیا ہے۔
روزنامہ زمان نے "قاہرامان مراش میں احترامً پیدل مارچ" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چناق قلعے جنگ میں تقریباً تمام تر ساتھیوں کے شہید ہونے والی 57 ویں رجمنٹ کی یاد منائی جا رہی ہے۔ اس رجمنٹ نے 25 اپریل سن 1915 کو دشمن پر دھاوا بولا تھا اور اب کی یاد میں پیدل مارچ اور یادگاری تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
معرکہ ہائے چناق قلعے کی ننانویں سالگرہ کے موقع پر تاریخ ِ ترک میں کسی داستانی ماہیت کی جنگ لڑنے والے ترک فوجیوں کی 57 ویں رجمنٹ کے لیے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے جائیں گے ، مختلف تقریریں کی جائیں گی اور بعد ازاں سولو ترک طیاروں کا شو منعقد ہو گا۔ بعد میں یادگار ِ شہدا پر دعائیں پڑھنے کے بعد سرکاری سلامی پیش کی جائیگی اور دوسرے روز نمازِ فجر کے بعد ہزار ہا نوجوان اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ اظہارِ وفاداری و یکجہتی کے جذبات کے ساتھ پیدل مارچ کریں گے۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ پہلی جنگ عظیم ، چناق قلعے اور جنگ نجات میں زخمیوں کو لانے لیجانے کے لیے استعمال کردہ اور تا حال جنگ کی نشانیاں موجود ہونے والے صد سالہ اسٹریچر کو مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے سائنس و ٹیکنالوجی میوزیم میں زائرین کے لیے رکھا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں