ترک سائنس دانوں کی ٹیم واپس لوٹ آئی

سائنسی تحقیقات کے ساتھ ہم نہ صرف قومی سائنسی قابلیت میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سائنسی لٹریچر میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں: مہمت فاتح قاجر

2110211
ترک سائنس دانوں کی ٹیم واپس لوٹ آئی

ترک سائنس دانوں کی ٹیم آٹھواں قومی انٹارکٹکا سفر مکمل کر کے وطن واپس لوٹ آئی ہے۔

سوشل میڈیا سے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح قاجر نے کہا ہے کہ ہم، سائنسی تحقیقاتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ تقریباً ایک ماہ کے عرصے میں 4 غیر ملکیوں سمیت 24 افراد پر مشتمل سائنسی ٹیم ماحولیات اور آلودگی، بحری سائنسز، ماحولیاتی و خلائی مانیٹرگ، توانائی سسٹم اور آسٹرو فزیالوجی  جیسے مختلف شعبوں میں تحقیقات کو کامیابی سے مکمل کر کے  واپس لوٹ آئی ہے۔

قاجر نے کہا ہے کہ "کثیر الملل باہمی تعاون سے جاری تحقیقات کے ساتھ ہم نہ صرف قومی سائنسی قابلیت میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سائنسی لٹریچر میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ"ہم، انٹارکٹکا کی عارضی سائنسی بیس کو پائیدار بنانے اور انٹارکٹکا سمجھوتہ سسٹم کے حقیقی اراکین میں شامل ہونے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں