فرانس میں اولمپکس سے قبل ڈینگی بخار کے کیسسز میں اضافہ
یہ بیماری زیادہ تر کیریبین کے جنوبی امریکہ اور فرانس کے سمندر پار علاقوں سے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں میں پائی جاتی ہے
2131489
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 2024 میں ہونے والے پیرس اولمپکس کے لیے جہاں الٹی گنتی جاری ہےتو ملک میں ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافہ تشویش کا باعث بنا ہے۔
فرانسیسی وزارت صحت سے منسلک ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گریگوری ایمری نے بتایا ہے کہ یکم جنوری سے اب تک ڈینگی بخار کے 1679 کیسز سامنے آئے ہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں کیسز میں "ریکارڈ سطح" اضافہ ہوا ہے۔
ایمری نے بتایا کہ یہ بیماری زیادہ تر کیریبین کے جنوبی امریکہ اور فرانس کے سمندر پار علاقوں سے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں میں پائی جاتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اولمپکس کے دوران وائرس کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔