سمندری درجہ حرارت نے 2023 میں لگاتار پانچویں مرتبہ ریکارڈ توڑ دیا

چینی، امریکی، نیوزی لینڈ، اطالوی اور فرانسیسی محققین نے سمندر کے پانی کے سالانہ درجہ حرارت کی پیمائش کی

2088118
سمندری  درجہ حرارت نے 2023 میں لگاتار پانچویں مرتبہ ریکارڈ توڑ دیا

یہ انکشاف ہوا  ہے کہ سمندر کے درجہ حرارت نے 2023 میں لگاتار پانچویں مرتبہ ریکارڈ توڑا اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے باوجود سو سال تک اضافہ ہوتا رہے گا۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے کی گئی تحقیق میں چینی، امریکی، نیوزی لینڈ، اطالوی اور فرانسیسی محققین نے سمندر کے پانی کے سالانہ درجہ حرارت کی پیمائش کی۔

پیمائش سے پتہ چلا کہ 2023 میں سمندری پانی کا درجہ حرارت 2022 کے مقابلے میں 0.23 ڈگری زیادہ تھا، اور "سب سے زیادہ درجہ حرارت" پانچویں بار ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی واقع ہو جاتی ہے تو بھی اس صدی کے دوران سمندروں کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں