جاپان میں 7٫6 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

جاپانی جیولوجیکل سروے کے مطابق، جاپان میں زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے

2082773
جاپان میں 7٫6 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

جاپانی جیولوجیکل سروے کے مطابق، جاپان میں زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ  زلزلہ جاپان کے نوتو علاقے میں آیا جہاں سونامی کے باعث لہریں 5 میٹر تک بلند ہونے کا امکان ہے۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے خصوصاً 2 سے 3 دن کے دوران 7 شدت کے زلزلوں کے لیے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آگ لگنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  اشی کاوا، نیگاتا، تویوما صوبوں کے ساحلی ریجن کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جاپان کے صوبے اشیکاوا کی بندرگاہ پر 1.2 میٹر بلند سونامی لہر ریکارڈ کی گئی۔

جاپانی الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق جاپان میں زلزلے کے باعث 36 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

جاپان میں زلزلے کے مرکز کے اردگرد کی کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئیں اور نوتو ریجن کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔

ترجمان جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جنوبی کوریائی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، جاپان زلزلے کے بعد جنوبی کوریا کے مشرقی صوبے میں سمندرکی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 

دوسری جانب ،جاپان میں زلزلے کے بعد روس کے مشرق بعید کے شہروں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ  روس نے ولادیوستوک، ناخودکا شہروں میں سونامی کی وارننگ جاری کی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں