ایلون مسک کا دورہ اسرائیل، سیٹلائٹ انٹرنیٹ معاہدے پر اتفاق

اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرہی نے اعلان کیا کہ وہ امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ اصولی طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ ان کے پاس موجود سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم " سٹار لنک کو تل ابیب کی منظوری کے بغیر غزہ کی پٹی میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم نہیں کرنا چاہیے

2069358
ایلون مسک کا دورہ اسرائیل، سیٹلائٹ انٹرنیٹ معاہدے پر اتفاق

اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرہی نے اعلان کیا کہ وہ امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ اصولی طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ ان کے پاس موجود سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم " سٹار لنک کو تل ابیب کی منظوری کے بغیر غزہ کی پٹی میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

ایلون مسک نے کہا کہ  میں آپ کو ہماری وزارت مواصلات کے ساتھ ایک اہم ابتدائی معاہدے تک پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اس کے نتیجے میں، سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم کو اسرائیل میں وزارت مواصلات کی منظوری کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا جس میں غزہ کی پٹی بھی شامل ہے۔

وزیر کارہی نے اپنی پوسٹ میں نشاندہی کی کہ حماس کے خلاف جنگ کرتے وقت یہ سمجھنا بہت اہمیت کا حامل ہے البتہ مسک نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

اسرائیل نے 18 اکتوبر کو اعلان کیا کہ انہوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم سٹار لنک کے استعمال کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس  کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ کمیونیکیشن سروسز کو مکمل طور پر منقطع کرنے کے بعد، X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سیکڑوں صارفین نے مطالبہ کیا کہ سٹار لنک سیٹلائٹ سسٹم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی رابطہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے۔

اس کے بعد، مسک نے 28 اکتوبر کو X سے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم کمپنی غزہ کی پٹی میں معروف بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو کنکشن کی خدمات فراہم کرے گی۔

اسرائیلی وزیر مواصلات کارہی نے مسک کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوشش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوشش کا مقابلہ کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں