جاپانی سائنس دانوں کی نئی دریافت: ایک ایسا وائرس جو صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے

جاپان کے سائنس دانوں نے ایک ایسے وائرس کی اتفاقی دریافت کا اعلان کیا ہے جو صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے

2063477
جاپانی سائنس دانوں کی نئی دریافت: ایک ایسا وائرس جو صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے

جاپان کے سائنس دانوں نے ایک ایسے وائرس کی اتفاقی دریافت کا اعلان کیا ہے جو صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے۔

جاپانی سائنس دانوں کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک طویل عرصے سے جاری تحقیقات کے دوران ایک نئے  وائرس کے ڈی این اے اور اس  کی حرکات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

سُنڈیوں پر کی گئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ یہ نیا وائرس صرف مردوں کے لئے جان لیوا ہے۔

ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے ذریعے نقصان دہ کیڑوں کی تعداد میں کمی ہو سکے گی۔

جاپان کی قومی تنظیم برائے زراعت و خوراک  کے محققین میں سے 'ڈائیسوکی  کاگےیاما' نے کہا ہے کہ "مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس نوعیت کی متعدد  دریافتیں ہوں گی"۔

مینامی کیوشو یونیورسٹی  میں کی گئی اس تحقیق کے ٹیکنیشن 'میساتو تیراو' نے کہا ہے کہ وائرس اتفاقاً دریافت ہوا ہے۔

تیراو نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ٹیرس پر ہوا خوری کے دوران میں نے سنڈیوں کو مختلف شکل میں پتےّ  کھاتے دیکھا۔ میں نے ان سنڈیوں کو حشرات کے فزیلوجسٹ 'یوشینوری شنتانی'  کی لیبارٹری میں پہنچا دیا۔

شنتاری نے سُنڈیوں پر تحقیق کے دوران دیکھا کہ یہ سب کی سب مادہ سنڈیاں تھیں۔ نر سنڈیوں کے ساتھ تولیدی عمل   کے بعد سنڈیوں کی 13 نسلوں میں بھی سنڈیوں کی اکثریت مادہ رہی اور ان میں صرف 3 نر سنڈیاں تھیں جو زندہ بچیں۔

اس صورتحال سے ڈاکٹر شنتانی نے فوراً جان لیا کہ ایک 'نَر قاتل' وائرس  ان کے ہاتھ لگ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں