ترکیہ اپنی پہلی خلائی گاڑی 2026 میں خلاء میں بھیج رہا ہے

ترکیہ قومی خلائی پروگرام کے 10 سالہ خلائی منصوبے اور اہداف کا تعین کر دیا گیا، ترکیہ اپنی پہلی خلائی گاڑی 2026 میں خلاء میں بھیج رہا ہے

2061493
ترکیہ اپنی پہلی خلائی گاڑی 2026 میں خلاء میں بھیج رہا ہے

ترکیہ اپنی پہلی خلائی گاڑی 2026 میں خلاء میں بھیج رہا ہے۔

ترکیہ سائنسی و تکنیکی تحقیق کے ادارے TUBİTAK سے موصول معلومات کے مطابق وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی، ترکیہ خلائی ایجنسی ، توبیتاک اور دیگر ملکی اداروں   کی کوششوں سے شروع کئے گئے قومی خلائی پروگرام کے دائرہ کار میں ترکیہ کے 10 سالہ خلائی منصوبے اور اہداف کا تعین کر دیا گیا ہے۔

اعلان کئے گئے 10 پروگراموں میں سے پہلا لونر تحقیقاتی پروگرام ہے جس کی تکمیل کے بعد ترکیہ چاند پر جانے والے گنے چُنے ممالک میں شامل ہونے کا ہدف رکھتا ہے۔

لُونر تحقیقاتی پروگرام کے پہلے مرحلے AYAP-1 میں چاند کے مدار میں کھوج اور لُونر سطح سے پہلے لمس کا اور دوسرے مرحلے AYAP-2 میں سوفٹ لینڈنگ کے ساتھ چاند پر ایک موبائل تحقیقی رووَر  اتارنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

لُونر تحقیقی پروگرام کے AYAP-1 مرحلے میں دنیا سے چاند کے مدار تک رسائی حاصل کی جائے گی اور یہاں سے ڈیٹا جمع کرنے کے بعد چاند کی سطح کو چھُونے کی اہل خلائی گاڑی تیار کر کے ڈیوٹی آپریشن شروع کئے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ملّی امکانات کے ساتھ ٹیکنالوجی مصنوعات، سوفٹ ویئر  اور دیگر سامان  تیار کر کے سسٹم ڈویلپنگ  اور کمپلسری ڈیوٹی آپریشن   صلاحیت کے حوالے سے ملک کے بین الاقوامی  اعتبار میں اضافہ کیا جائے گا۔

AYAP-1 کے ساتھ ترکیہ، اوّلین  لُونر اور ڈیپ اسپیس تجربہ اور آپریشنل تجربہ حاصل کرے گا۔

اس دوران چاند کے مدار میں فرائض سرانجام دینے اور سوفٹ لینڈنگ کرنے کی اہل خلائی گاڑی تیار کی جائے گی۔

علاوہ ازیں مقامی امکانات سے ہائیبرڈ امپلشن سسٹم کی تیاری، لُونر سطح کی ہائی ریزولیوشن تصاویر کے حصول اور سائنسی ڈیٹا  کی ترک سائنس دانوں کی طرف سے معلومات میں تبدیلی کا ہدف بھی قائم کیا گیا ہے۔

منصوبے کے مطابق یہ تمام مراحل 2026 تک مکمل    کئے جائیں گے اور اسی سال خلائی گاڑی چھوڑی جائے گی۔



متعللقہ خبریں