نائجیریا میں خناق کی وبا سے 26 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

ملک میں اب تک خناق کے 180 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

2029460
نائجیریا میں خناق کی وبا سے 26 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

نائجیریا کی باوچی ریاست میں خناق کی وبا سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

نیشنل فرسٹ ایڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی کے باوچی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رلوانو محمد نے بتایا کہ ریاست میں خناق کی وبا پھیلتی جارہی ہے۔

محمد نے بتایا کہ ملک میں اب تک خناق کے 180 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وبا میں مبتلا ہونے  والے زیادہ تر افراد کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں