عالمی ادارہ صحت کی اپیل: نئے کورونا ویریئنٹ کے ٹیسٹوں میں اضافہ کیا جائے

ابھی ہسپتال نازک حالت کے مریضوں سے بھرے دِکھائی نہیں دے رہے لیکن کیسوں کی تعداد میں اضافہ باعثِ تشویش ہے: مارگریٹ ہیرس

2027773
عالمی ادارہ صحت کی اپیل: نئے کورونا ویریئنٹ کے ٹیسٹوں میں اضافہ کیا جائے

عالمی ادارہ صحت نے حالیہ دنوں میں ایریس ویریئنٹ کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے مقابل حکومتوں سے ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور شہریوں سے پُرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" حالیہ چند ہفتوں سے کووِڈ۔19 کے نئے ویریئنٹ کے کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ کیسوں میں اضافے کے تناسب سے اموات کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ابھی ہسپتال نازک حالت کے مریضوں سے بھرے دِکھائی نہیں دے رہے لیکن کیسوں کی تعداد میں اضافہ باعثِ تشویش ہے"۔

ہیرس نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے BA.2.86 اورEG.5.1 یعنی ایریس ویریئنٹ کیسوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ ہم نے وائرس کی ان دو شکلوں کو نگاہ میں لے لیا ہے۔BA.2.86 کی 30 مختلف شکلیں ہیں اور ہم نے ان کے مقابل وارننگوں  میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان وارننگوں کا مقصد  ویریئنٹ کے اثرات سے چوکنّا کرنا نہیں ہے بلکہ  ہم چاہتے ہیں کہ عالمی ممالک ان ویریئنٹوں سے سنجیدہ دلچسپی لیں اور ان کی شدت کے بارے میں ہمیں آگاہ کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی ممالک کووِڈ۔19 ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کر دیں"۔

ہیرس نے کووِڈ۔19 کے مریضوں سے بھی عوامی اجتماع کے مقامات سے دُور رہنے کی اپیل کی ہے۔

نئے ویریئنٹوں کے مقابل  کووِڈ۔19 ویکسینوں کے غیر موئثر ہونے کے دعووں کے بارے میں مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ تاحال اس موضوع پر ہماری معلومات ناکافی ہیں۔



متعللقہ خبریں