موسمی تغیرات ایک دور کا خطرہ نہیں، ڈبلیو ایچ او

آئیے اکٹھے مل کر مضر گیسوں کے  اخراج کو کم کرنےاور آگے بڑھنے کا ایک پائیدار راستے کا تعین کرتے ہیں

2027215
موسمی تغیرات  ایک دور کا خطرہ نہیں، ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس اڈہانوم گیبریئس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کوئی دور رس خطرہ نہیں ہے، یہ زندگی اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہی ہے۔

گیبریئس نے  X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں جائزہ  پیش کیا۔

گیبریئس نے اس طرف توجہ مبذول کرائی  کہ دنیا بھر کو تباہ کن  جنگلات کی آگ اور سیلاب کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کی لہروں اور طویل مدتی خشک سالی کا سامنا ہے،"موسمیاتی تبدیلی کوئی دور کا خطرہ نہیں ہے۔ یہ اس وقت بھی اپنے اثرات سے زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔ آئیے اکٹھے مل کر مضر گیسوں کے  اخراج کو کم کرنےاور آگے بڑھنے کا ایک پائیدار راستے کا تعین کرتے ہیں۔"

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی نوجوان  آبادی کا مستقبل  موسمیات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے  اقدامات سے وابستہ ہے۔

خیال رہے کہ   حالیہ ایام میں دنیا بھر میں  غیر معمولی قدرتی واقعات رونما ہوئے ہیں تو جولائی 2023 ابتک کا گرم ترین ماہ ثابت ہوا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں