کورونا کا نیا وارئینٹ اسرائیل پہنچ گیا

تل ابیب کے  سوراکسی  طبی مرکز نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ  امریکہ،برطانیہ اور ڈنمارک کے بعد اسرائیل چوتھا ملک ہے جہاں یہ واریئنٹ نظر آیا ہے

2027147
کورونا کا نیا وارئینٹ اسرائیل پہنچ گیا

 اسرائیل میں کورونا وائرس کے نئے واریئنٹ BA.2.86  کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے KAN  کے مطابق، تل ابیب کے  سوراکسی  طبی مرکز نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ  امریکہ،برطانیہ اور ڈنمارک کے بعد اسرائیل چوتھا ملک ہے جہاں یہ واریئنٹ نظر آیا ہے۔

 ایک خبر میں بتایا گیا کہ نیا واریئنٹ متعدد قسم کی مختلف اقسام رکھتا ہے جو کہ  ویکسین کے اثرات کو زائل کرنے کی بنا پرعالمی ادارہ صحت  کےلیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ BA.2.86 قسم کا واریئنٹ  اس وقت ہمارے زیر مشاہدہ ہے ۔

 



متعللقہ خبریں