جولائی 2023، تاریخ کا مرطوب ترین مہینہ ثابت

گزشتہ ماہ درجہ حرارت، ا س سے قبل "گرم ترین مہینہ" قبول کردہ جولائی 2019  سے بھی  1.5 ڈگری  سینٹی گریڈ  سے تجاوز کر گیا

2021872
جولائی 2023، تاریخ کا مرطوب ترین مہینہ ثابت

عالمی سطح پر جولائی 2023 کو "گرم ترین مہینہ" کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 وہ مہینہ تھا جس میں عالمی سطح پر اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پچھلے مہینےدرجہ حرارت، ا س سے قبل "گرم ترین مہینہ" قبول کردہ جولائی 2019  سے بھی  1.5 ڈگری  سینٹی گریڈ  سے تجاوز کر گیا۔

گرمی کی شدید لہر  نے شمالی نصف کرہ کے کئی حصوں کو متاثر کیا ہے، انٹارکٹیکا کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ہے۔

بتدریج بلندی کی جانب مائل  عالمی اوسط سمندری سطح کا درجہ حرارت بھی گزشتہ ماہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ بحیرہ شمالی میں درجہ حرارت اوسط سے 1.05 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا، سمندری  گرم لہریں  گرین لینڈ کے جنوب میں، بحیرہ لیبراڈور، کیریبین بیسن اور بحیرہ روم بھر میں پیدا ہوئیں۔

انٹارکٹیکا سمندری برف بھی جولائی میں اس کی کم ترین سطح پر ناپی گئی اور ماہانہ اوسط سے 15 فیصد کم شرح کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا۔

کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برجیس نے اس بات پر زور دیا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو، جو اس صورتحال کی بنیادی وجہ ہے، کو فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں