ڈیجیٹل اسپیس خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو اقدامات اٹھانے ہوں گے، گوٹریس

مصنوعی ذہانت  کی "خطرے کی گھنٹیاں" بج رہی ہیں  اور  اس حوالے سے تنبیہات اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینےو الوں کی طرف سے  دی  گئی ہیں

1998879
ڈیجیٹل  اسپیس خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو اقدامات اٹھانے ہوں گے، گوٹریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈیجیٹلمیدان میں  نفرت اور جھوٹ کا پھیلاؤ سنگین عالمی نقصان کا باعث  بننے کی وضاحت کرتے ہوئے، حکومتوں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے  لازمی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گوٹیرس نے اقوام متحدہ میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز اور ان کے ساتھ آنے والے خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ  مصنوعی ذہانت  کی "خطرے کی گھنٹیاں" بج رہی ہیں  اور  اس حوالے سے تنبیہات اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینےو الوں کی طرف سے  دی  گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ"سائنس دانوں اور ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری جنگ کے خطرے کے برابر انسانیت کے لیے ایک وجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے کرہ ارض میں  کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہمیں ان انتباہات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔"

"ڈیجیٹل شعبے  میں نفرت اور جھوٹ کا پھیلاؤ سنگین عالمی نقصان کا باعث بن رہا ہے۔" گوٹیرس نے کہا کہ یہ تنازعات، ا موات اور تباہ کاریوں  کو ہوا دے رہا ہے۔

یاد دلاتے ہوئے کہ سوشل میڈیا بحران کے وقت کمیونٹیز کی حمایت کرتا ہے اور دھتکارے گئے لوگوں کی آواز اٹھاتا ہے، گوٹیرس نے کہا کہ آج وہی ٹیکنالوجی امید کی بجائے خوف پھیلانے ا موجب بن رہی ہے۔

گوٹیرس نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا غلط استعمال سائنس کو تباہ کرنے اور اربوں لوگوں تک غلط معلومات اور نفرت پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے، یہ ایک واضح اور موجودہ عالمی خطرہ ہے اور اس کے لیے واضح اور مربوط عالمی اقدام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ اقوام متحدہ کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ میں سفارشات کا مقصد انسانی حقوق کا بھرپور تحفظ کرتے ہوئے ڈیجیٹل اسپیس کو محفوظ اور زیادہ جامع بنانا ہے۔

 



متعللقہ خبریں