ٹویٹر غیر فعال ٹویٹر صفحات کو بند کر رہا ہے

اب ٹویٹر اکاونٹ رکھنے والے لیکن اسے لمبے عرصے تک استعمال نہ کرنے والے صارف جب اپنا ٹویٹر پیج کھولیں گے تو انہیں علم ہو گا کہ ان کا اکاونٹ بند کر دیا گیا ہے

1984325
ٹویٹر غیر فعال ٹویٹر صفحات کو بند کر رہا ہے

ٹویٹر، طویل عرصےسے، خارج الاستعمال اکاونٹوں کو بند کر رہا ہے۔

اب ٹویٹر اکاونٹ رکھنے والے لیکن اسے لمبے عرصے تک استعمال نہ کرنے والے صارف جب ٹویٹر پیج کھولیں گے تو انہیں علم ہو گا کہ ان کا اکاونٹ بند کر دیا گیا ہے۔

ٹویٹر کے مطابق یہ کاروائی 30 دن تک غیر فعال رہنے والے اکاونٹوں کے خلاف کی جائے گی۔

ٹویٹر کی  مالک  کاروباری شخصیت ایلن مسک نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم چند سالوں سے بے حس و حرکت پڑے اکاونٹوں کو صاف کر رہے ہیں اس وجہ سے آپ کو ہمارے صارفین کی تعداد  میں کمی دِکھائی دے گی"۔

اس فیصلے کی رُو سے ٹویٹر صارفین اب مہینے میں کم از کم ایک دفعہ اپنا صفحہ کھولنے پر مجبور ہوں گے۔

مسک کے اس فیصلے پر دی گئی اوّلین آراء میں، کئی سالوں میں جمع ہونے والے اس قدر وسیع ذخیرے کے صرف ایک بٹن کے ساتھ مِٹنے پر، تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

اس تنقید کے جواب میں مسک نے کہا ہے کہ بند کئے جانے والے اکاونٹوں کو آرکائیو میں رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں