ترکیہ کے پہلے جنگی طیارے قان کے حوالے سے ترک صدر کی اہم پوسٹ

ہم نے "دفاعی صنعت میں  مکمل طور پر خود مختار  ترکیہ" کے تصور کے ساتھ اپنے سفر کو شروع کیا ہے

1981693
ترکیہ کے پہلے جنگی طیارے قان کے حوالے سے ترک صدر کی اہم پوسٹ

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا  ہے کہ ہم  نے نہ صرف  طیارے ، ہیلی کاپٹر، سیٹلائٹ، ٹینک، میزائل، ہتھیار  بنائے ہی ں  بلکہ ٹیکنالوجی کو فروغ دیتے ہوئے  ترکیہ  صدی کی نشاط کی ہے۔

صدر ایردوان نے کل سوشل میڈیا  پر،  کل  ترک ہوائی و خلائی صنعت  کے قاہرامان قزان سنٹر  کیمپس میں منعقدہ "مستقبل  کی صدی کے تعارفی پروگرام " میں   پیش کردہ  ترکیہ کے قومی جنگی طیارے قان ، حر جیٹ، ا تاک ۔ٹو   اور آنکا ۔ 3 کے بارے میں  اپنی پوسٹ شیئر کی۔

غازی مصطفی کمال  کے قول " مستقبل آسمانوں پر ہے" کا حوالہ دینے والے ایردوان نے  بتایا کہ ہم نے "دفاعی صنعت میں  مکمل طور پر خود مختار  ترکیہ" کے تصور کے ساتھ اپنے سفر کو شروع کیا ہے۔ غازی کا خواب" مستقبل"   کو شرمندہ تعبیر کرنے کا کارنامہ ہم نے سر انجام دیا ہے۔ البتہ ابھی بھی ہمیں ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے کل قومی جنگی طیارے قان  کو ہینگر سے نکالا ہے۔  ملک کے پہلے سپر سانک حُر جیٹ ،  حملہ آور ہیلی کاپٹر اتاک۔ ٹو، آنکا ۔ 3 ،   وار ڈراونز  کو تیار کیا گیا ہے۔ ہم  محض جدید طیارے اور اسلحہ تیار نہیں کر رہے بلکہ بیک وقت  ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دیتے ہوئے  ترکیہ صدی کی مضبوط طریقے سے نشاط کر رہے ہیں۔"ک وقت  ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دےے



متعللقہ خبریں