ترکیہ کے مشاہداتی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا آپریشن کل تک ملتوی

IMECE سیٹلائٹ کو مدار میں لے جانے کی خدمات ادا کرنے والی اسپیس ایکس فرم نے موسمی حالات کی وجہ سے لانچ آپریشن سے 27 سیکنڈ پہلے آپریشن کو کل   ترکیہ کے مقامی وقت صبح 9 بجکر 47 منٹ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا

1974974
ترکیہ کے مشاہداتی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا آپریشن کل تک ملتوی

سب میٹر ریزولوشن کے ساتھ ترکیہ کے پہلے مقامی اور قومی مشاہداتی سیٹلائٹ IMECE کا لانچ آپریشن، لانچ سے 27 سیکنڈ قبل موسمی حالات کی وجہ سے دوبارہ ملتوی کر دیا گیا۔

 IMECE کے پروجیکٹ مینیجر امیر سردار آراس اور ان کی ٹیم جب  متحدہ امریکہ  میں وینڈن برگ اسپیس فورس بیس پر سیٹلائٹ لانچ کرنے میں  مصروف تھی تو  ترکیہ میں TUBITAK اسپیس ٹیکنالوجیز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے گراؤنڈ ٹریکنگ اسٹیشن پر بیک وقت  ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

IMECE سیٹلائٹ کو مدار میں لے جانے کی خدمات ادا کرنے والی اسپیس ایکس فرم نے موسمی حالات کی وجہ سے لانچ آپریشن سے 27 سیکنڈ پہلے آپریشن کو کل   ترکیہ کے مقامی وقت صبح 9 بجکر 47 منٹ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔

اس سے پیشتر منگل کے لیے منصوبہ بندی کردہ اس آپریشن کو نامساعد موسمی حالات کی بنا پر  ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں