ترکیہ، دنیا کا پہلا ڈراون بردار جنگی بحری جہاز کی ترک بحریہ کو حوالگی

231 میٹر کی لمبائی اور 32 میٹر کی چوڑائی کے ساتھ، TCG Anadolu کے فلائٹ ڈیک پر 10 ہیلی کاپٹر یا 11  ڈراونز  کو پارک کرنے کی گنجائش ہے

1972617
ترکیہ، دنیا کا پہلا ڈراون بردار جنگی بحری جہاز کی ترک بحریہ کو حوالگی
TCG ANADOLU2.jpg
tcg anadolu1.jpg
tcg anadolu.jpg

دنیا کا پہلا اور ترکیہ کا سب سے بڑا مسلح  ڈراون بردار بحری فوجی جہاز، جمہوریہ ترکیہ انادولو   آج ترک بحریہ  کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

مئی 2019 میں سمندر میں اتارے گئے  اور جون 2022 میں بحری  قبولیت ٹیسٹ شروع کیے جانے والا انادولو جنگی بحری جہاز صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت  سے منعقدہ  ایک تقریب کے ساتھ نیول فورسز کمانڈ کے حوالے کیا جائے گا۔

دنیا میں12 ممالک  اس سطح کے بحری جہاز کے مالک  ہیں۔

یہ بحری جہاز  ڈراونز  رن وے  کے ساتھ  دنیا کا پہلا ڈراون بحری جہاز ہو گا، جس کے لیے بائکار  کی جانب سے   پر  فولڈ ہو سکنے والے  بائراکتار ٹی بی تھری آرمڈ ڈراون کو تیار کیا جا رہا ہے۔

جہاز پر ہتھیاروں کے نظام، وار مینجمنٹ سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر سسٹم، انفراریڈ سرچ اینڈ ٹریکنگ سسٹم، الیکٹرو آپٹیکل سرچ سسٹم، لیزر وارننگ سسٹم، ٹارپیڈو ڈیفنس سسٹم، ریڈارز، کمیونیکیشن سسٹم، نیوی گیشن سسٹم، معلومات کی تقسیم کے نظام کو ملکی اور قومی وسائل کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

ضرورت پڑنے پر جہاز کو قدرتی آفات کے امدادی مشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اپنے مکمل طور پر لیس ہسپتال اور آپریٹنگ روم کی سہولیات کی بدولت یہ قدرتی آفات میں امداد، انسانی امداد اور پناہ گزینوں کے انخلاء کے کاموں میں طبی امداد فراہم کر سکے گا۔

231 میٹر کی لمبائی اور 32 میٹر کی چوڑائی کے ساتھ، TCG Anadolu کے فلائٹ ڈیک پر 10 ہیلی کاپٹر یا 11  ڈراونز  کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔  جب کہ ہینگر میں 19 ہیلی کاپٹر یا 30   ڈراونز کو رکھنے  کی گنجائش  موجود  ہے اور 1223  کارکنان  اس  بحری جہاز پر خدمات ادا کر سکتے ہیں۔

27 ہزار 436 ٹن کے زیادہ سے زیادہ مکمل بوجھ کے ساتھ جہاز زیادہ سے زیادہ  20.5 ناٹس کی زیادہ سے زیادہ رفتار اور 16 ناٹ کی اکانومک  رفتار سے  سفر کر سکتا ہے۔

یہ اپنی اقتصادی رفتار اور مکمل بوجھ پر کم از کم 9 ہزار سمندری میل کی کروز رینج کے ساتھ، 4 مشینی لینڈنگ کرافٹ کا حامل ہے۔

یہ جہاز کل 94 گاڑیاں لے جا سکتا ہے، جن میں 13 ٹینک، 27 بکتر بند ایمفیبیئس اسالٹ وہیکلز ، 6 بکتر بند پرسنل کیریئرز، 33 متفرق گاڑیاں، اور 15 ٹریلر گاڑیاں شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں