کائنات کے پانچ سیارے بیک وقت ایک ہی سیدھ میں نظر آئیں گے

ماہرین کے مطابق، آسمان پر تشکیل پانے والا یہ حسین نظارہ دنیا بھر کے لوگوں کو ان کی جغرافیائی پوزیشن اور سمت کے لحاظ سے دکھائی دے گا

1966218
کائنات کے پانچ سیارے بیک وقت ایک ہی سیدھ میں نظر آئیں گے

کائنات کے پانچ سیاروں کا حسین و دلکش نظارہ آج دکھائی دے گا، زمین سے پانچوں سیارے ایک سیدھ میں دکھائی دیں گے۔

بی بی سی کے مطابق، جو سیارے چاند کے گرد قوس کی شکل بنائیں گے ان میں عطارد، مشتری، زہرہ، یورینس اور مریخ شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق، آسمان پر تشکیل پانے والا یہ حسین نظارہ دنیا بھر کے لوگوں کو ان کی جغرافیائی پوزیشن اور سمت کے لحاظ سے دکھائی دے گا۔

یہ واقعہ زمین سے نظر آنے والے سیارے کی سیدھ کے لحاظ سے سال میں ایک یا دو مرتبہ ہو سکتا ہے، سیارے کبھی بھی سیدھ میں نہیں ہوتے لیکن جب زمین سے مشاہدہ کرنے والے اوپر آسمان کی طرف دیکھتے ہیں تو انہیں محسوس ہوتا ہے کہ سیارے سیدھ میں ہیں جب کہ سب کچھ  سورج کے گرد زمین کی گردش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

 گزشتہ سال یہی نظارہ صبح کے وقت وقوع پذیر ہوا تھا جب کہ اس مرتبہ شام کو دکھائی دے گا،  اس وقت عطارد، مشتری، زہرہ، یورینس اور مریخ ہے جب کہ چاند اضافی کشش ہوگا۔  عطارد اور مشتری بہت نیچے پڑے ہوں گے اس لیے ان کا مشاہدہ کرنے کے لیے وقت کم ہوگا البتہ وینس، یورینس اور مریخ کو آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔

 



متعللقہ خبریں