چین نے کورونا ہلاکتوں کے اعداد شمار جاری کر دیئے،عالمی ادارہ صحت کا خیر مقدم

چین کے  ادارہ برائے صحت عامہ کے سربراہ جیاویا ہوئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا چین میں کورونا میں مبتلا افراد کے اسپتال میں داخلے کی تعدادکم ہو گئی ہے

1932812
چین نے کورونا ہلاکتوں کے اعداد شمار جاری کر دیئے،عالمی ادارہ صحت کا خیر مقدم

چین کے  ادارہ برائے صحت عامہ کے سربراہ جیاویا ہوئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا چین میں کورونا میں مبتلا افراد کے اسپتال میں داخلے کی تعدادکم ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین میں کورونا میں مبتلا شدید بیمار افراد میں اکثریت بزرگوں کی ہے، ملک میں 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 کے دوران کورونا سے 59 ہزار 938 اموات ہوئیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرے کی زد پر موجود افراد کے لیے مشاہدے اور  انتظامی  ڈھانچے کو مضبوط کریں گے، دیہی علاقوں میں ادویات، طبی آلات اور عملےکی تعداد بڑھائیں گے۔

چینی حکام کے مطابق کورونا اموات کا اندازہ لگانے کا چین کا معیار دیگر بڑے ممالک کے معیار کے مطابق ہے۔

دریں اثنا،عالمی ادارہ صحت کے ڈاریکٹر ٹیڈروس اڈھانوم گیبریسویس نے  چینی حکام کی جانب سے ان اعداد و شمار کے اجرا کا خیر مقدم کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں