ترکیہ کا ڈرون پروگرام یونانی ذرائع ابلاغ کے ایجنڈے پر
قزل الما اور عنقاء۔3 ٹرکش ایوی ایشن کے لئے ایک مہمیز دکھائی دے رہے ہیں: روزنامہ خاتمیرینی
1923827
ترکیہ کا 'ڈرون طیارہ عنقاء۔3 اور محارب ڈرون قزل الما طیارہ سسٹم' یونانی پریس کے ایجنڈے پر آ گئے ہیں۔
روزنامہ خاتمیرینی نے جیٹ موٹر والے محارب ڈرون طیارہ سسٹم قزل الما کی پہلی تجرباتی پرواز کے بارے میں شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ "بائکار کمپنی کے پلیٹ فورم سے بائراکتار TB-2 ڈرون طیارے کے بین الاقوامی تعارف کے بعد قزل الما ڈرون کی پہلی تجرباتی پرواز کی گئی ہے"۔
اخبار نے کچھ عرصہ قبل ترکیہ کے عنقاء۔3 نامی ڈرون منصوبے کا تعارف کروانے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ قزل الما اور عنقاء۔3 ٹرکش ایوی ایشن کے لئے ایک مہمیز دکھائی دے رہے ہیں۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ عنقاء۔3 کی پہلی تجرباتی پرواز 2023 میں متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ترکیہ نے عنقاء ٹریڈ مارک کےساتھ عنقاء۔بی اور عنقاء۔2 جیسے متعدد ڈرون تیار کر رکھے ہیں۔