متحدہ عرب امارات نے "راشد' نامی  خلائی شٹل کو چاند کے سفر پر روانہ کر دیا

یو اے ای   چاند کو خلائی  شٹل بھیجنے والا پہلا عرب ملک ہے

1917524
متحدہ عرب امارات نے "راشد' نامی  خلائی شٹل کو چاند کے سفر پر روانہ کر دیا

متحدہ عرب امارات نے "راشد' نامی  خلائی شٹل کو   تحقیقات کی غرض سے چاند کو روانہ کیا ہے۔

اس طرح یو اے ای   چاند کو خلائی  شٹل بھیجنے والا پہلا عرب ملک بنا ہے۔

اس ملک کی  سرکاری نیوز ایجنسی  وام  کی خبر کے مطابق  راشد نامی خلائی گاڑی کو  امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ   کینا ویرال  خلائی  اڈے سے امریکی   فرم اسپیس ایکس  کے فالکن 9 نامی راکٹ کے ذریعے   لانچ کیا گیا ہے۔

ایجنسی کی خبر  کے مطابق یہ  خلائی  شٹل  تقریباً 5 ماہ    کے عرصے میں  چاند کی سطح تک پہنچے گی۔

بتایا گیا ہے کہ خلائی شٹل چاند کی ارضیاتی ساخت، چٹانوں، پلازما، دھول، چاند کی مٹی اور نئی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے  ڈیٹا اکٹھا کرنے جیسے کاموں کو انجام  دے گی۔



متعللقہ خبریں